جمعرات , ستمبر 20 2018
Home / خیبر پختونخوا / بارش اور آسمانی بجلی سے خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق، 14 زخمی

بارش اور آسمانی بجلی سے خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق، 14 زخمی

فاٹا اور خیبرپختونخوا ممیں بارش اور آسمانی بجلی کے باعث مختلف واقعات میں دو خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ 14 زخمی ہو گئے۔

ٹی این این ذرائع کے مطابق آج صبح سنٹرل کرم ایجنسی کے علاقے درگئی میں قریبی پہاڑ سے مٹی لانے والی دو خواتین تودے تلے دب جانے سے جاں بحق ہوئیں۔

اسی طرح خیبرایجنسی کی تحصیل لنڈی کوتل میں ایک چیک پوسٹ پر آسمانی بجلی گرنے سے ایک اہلکار جاں بحق جبکہ دسرا زخمی ہوا۔

دوسری جانب چغرزئی بونیر میں میں ایک مکان پر آسمانی بجلی گر گئی جس کے نتیجے میں دو خواتین سمیت 3 افراد زخمی ہوئے، زخمیوں کو ڈگر ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم حالت نازک ہوے کی وجہ سے خواتین کو پشاور منتقل کیا گیا۔

ادھر دیر اپر میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص زخمی جبکہ کئی مویشی ہلاک ہوئے۔

ذرائع کے مطابق محمد اسلم نامی شخص کے مکان پر آسمانی بجلی گری جس سے 3 گائے سمیت متعدد مویشی ہلاک جبکہ وہ خود زخمی ہوا۔

اپر دیر ہی کے علاقے نہاگ درہ میں بھی ایک مکان پر آسمانی بجلی گرنے سے مکان اور آس پاس کے متعدد گھروں کے برقی آلات جل کر ناکارہ ہو گئے تاہم واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

خیبرپختونخوا اور فاٹا کے مختلف علاقوں میں صبح سے بارش کا سلسلہ وقفہ وقفہ سے جاری ہے جبکہ بعض علاقوں میں ژالہ باری کی اطلاعات بھی موصول ہوئیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق فاٹا اور خیبرپختونخوا کے بیشتر علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران تیز ہواؤں اور برفباری کے ساتھ مزید بارش کا بھی امکان ہے۔

Check Also

ایشیا کپ، افغانستان اور بنگلہ دیش کے درمیان میچ ابوظہبی کے شیخ زید سٹیڈیم میں جاری

متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیاء کپ کا چھٹا میچ افغانستان اور بنگلہ دیش کے …

Pin It on Pinterest

Shares
Share This