پیر , اگست 20 2018
Home / سوات کی خبریں / پودے لگانا صدقہ جاریا ہے /کرنل شاہد بشیر 

پودے لگانا صدقہ جاریا ہے /کرنل شاہد بشیر 

مٹہ ( سوات نیوز ڈاٹ کام ) پاک فوج مٹہ کے کرنل شاھد بشیر نے کہا ہے کہ پودے لگانا صد قہ جاریہ ہے اسلئے ہم سب کو زیادہ سے زیادہ پودے لگانا چایئے انہوں نے کہا کہ انسانی زند گی کیلئے درخت لگانا ایک ضروری عمل ہے اسلئے عوام پودوں کو لگانے کیساتھ ساتھ انکی حفاظت کو بھی یقینی بنائے انہوں نے کہا کہ صاف ستھرا اور الودگی سے پاک ماحول بنانے کیلئے ہم لوگوں کو صفائی کیساتھ جنگلات پر بھی توجہ دینا چایئے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز شجر کاری کی مہم کی حوالے مٹہ پیرکلے میں پودے لگانے کی موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پاک فوج کے دیگر افسران اور جوانوں کی علاوہ علاقہ معززین منتخب نمائندے وی ڈی سی ممبران اور عام لوگ بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ پودے لگانا صدقہ جاریہ ہے اور عوام کو اس صدقہ جاریہ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چایئے انہوں نے کہا کہ ایک صاف اور الودگی سے پاک ماحول کو بنانے کیلئے درخت لگانا ضروری ہے انہوں نے کہا کہ انسانی زندگی کو محفوظ بنانے کیلئے درخت لگانا ضروری ہے انہوں نے کہا کہ ضلع سوات کی خوبصورتی میں قدرتی پانی اور قدرتی ماحول کیساتھ جنگلات کی بھی اپنی ایک اہم حیثیت ہے اسلئے تمام عوام ضلع سوات کو خوبصورت بنانے میں کلیدی کردار ادا کریں اس موقع پر کرنل شاھد بشیر کے پودے لگانے اور افتتاح کی بعد پاک کے جوانوں اور علاقے کی لوگوں نے اس موقع پر دوہزار پودے لگادی اس موقع پر کرنل شاھد بشیر نے یہ بھی یقین دہانی کی کہ پاک فوج مذید علاقوں میں بھی اس طرح پودے عوام کی تعاون سے لگا کر شجر کاری مہم کو کامیاب بنایئنگے

Check Also

غازمین حج آج رکن اعظم وقوف عرفہ آدا کرینگے

عازمین حج مسجد نمرہ سے خطبہ حج سنیں گے اورظہراورعصرکی نمازیں اکٹھی اداکرینگے۔عازمین حج غروب …

Pin It on Pinterest

Shares
Share This