پیر , اگست 20 2018
Home / سوات کی خبریں / علاقہ اقبال یونیورسٹی کے ہزاروں طلباء بھاری فیس کے باوجود کتابوں سے محروم ، طلباء وطالبات پریشان 

علاقہ اقبال یونیورسٹی کے ہزاروں طلباء بھاری فیس کے باوجود کتابوں سے محروم ، طلباء وطالبات پریشان 

مٹہ ( سوات نیوز ڈاٹ کام ) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے باکمال لوگوں کی لاجواب سروس بی ایڈ کے تیسرے سمسٹر کی کتابیں نایاب یونیورسٹی نے ہزاروں طلباء و طالبات سے بھاری داخلہ فیس لیکر اب ان طلباء اور طالبات کو ھدایت دی گئی ہے کہ تمام طلباء و طالبات کتابیں نیٹ سے ڈاون لوڈ کرکے امتحان اور مشقوں کو بروقت مکمل کریں جن علاقوں میں نیٹ اور طلباء کیساتھ یہ سہولت نہ ہو ان طلباء وطالبات کی خدا حافظ ٹیوٹرز نے مشقوں کو جلد سے جلد بروقت مکمل کرنے کیلئے طلباء وطالبات کو خطوط ارسال کردی ہے یونیورسٹی کیلئے کام کرنے والے تو اپنے اپنے ذمہ داری اور تنخواہوں اور کمیشن کی حساب کتاب برابر کرنے کیلئے تو لگا تارر ورکشاپ اور ٹیوٹرز خطوط بھیجنے میں تو مصروف ہے لیکن ان طلباء اور طالبات کو کتابیں دینے کی کسی کو بھی فکر نہیں تاریخ میں انوکھی تعلیمی نظام نے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی اعلی ٰ تعلیم دینے کی راز کھول دی بغیر کتابوں سے طلباء اور طالبات کس طرح پاس ہوگی ٹیوٹروں کیلئے مشقیں کس طرح مکمل کرینگے اندھیر نگری میں چوپٹ راج کا سلسلہ جاری تفصیلات کے مطابق اس وقت علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی اعلیٰ معیاری تعلیم دینے اور ملک میں تعلیمی خدمات فراہم کرنے کی دعوے عملی طور الٹا ثابت ہوگئی ہے اور اس وقت ہزاروں طلباء اور طالبات سے بھاری داخلہ فیس لیکر بی ایڈ کی ہزاروں طلباء اور طالبات اپنے تیسر ے سمسٹر کی کتابوں سے تاحال محروم ہے جبکہ دوسرے طرف ٹیوٹروں نے باقاعدہ اپنے اپنے طلباء کو خطوط ارسال کرکے بغیر کتابوں کی مشقیں لکھنے اور جلد سے جلد حوالہ کرنے کی سختی سے تاکید کی گئی ہے لیکن باکمال لوگوں کی لاجواب سروس کی حال یہ ہے کہ جب کتابیں نہ ہوں تو طلباء و طالبات مشقیں کس طرح لکھ کر مکمل کرینگے ادھر علامہ اقبال اوپن یو نیورسٹی کے کرتا دھرتا ذمہ دار تو ورکشاپ اور دیگر کاموں کو اپنے تنخواہوں اور کمیشن لینے کیلئے جلد سے جلد مکمل کرنے کیلئے تو اسمان سر پر اٹھارکھیں ہیں لیکن کسی کو بھی ذرہ بھی یہ احساس تک نہیں کہ اخر کتابیں نہ دینے اور بھاری داخلہ فیس لینے کی باوجود بی ایڈ کی یہ ہزاروں طلباء وطالبات مشقیں تو چھوڑ کر امتحان میں کیا کرینگے اور امتحان کی تیاری کیلئے کس سے مدد لینگے کیونکہ جن لوگوں کی پاس اگر نیٹ کی سہولت ہو تو وہ تو کچھ لیکر بہتر ہوگی لیکن جہاں پر نیٹ نہ ہو اور نہ نیٹ پر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی بھاری بھاری بڑی بڑی کتابیں ڈاون لوڈ کرنے کی طاقت نہ ہو پتہ نہیں وہ کیا کرینگے جو علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے تمام چھوٹے بڑے ذمہ داروں کیلئے لمحہ ء فکر ہے

Check Also

غازمین حج آج رکن اعظم وقوف عرفہ آدا کرینگے

عازمین حج مسجد نمرہ سے خطبہ حج سنیں گے اورظہراورعصرکی نمازیں اکٹھی اداکرینگے۔عازمین حج غروب …

Pin It on Pinterest

Shares
Share This