منگل , مئی 22 2018
Home / سوات کی خبریں / تعلیم پاکستان تحریک انصاف کے منشور کے اولین ترجیحات میں شامل ہے/فضل حکیم خان 

تعلیم پاکستان تحریک انصاف کے منشور کے اولین ترجیحات میں شامل ہے/فضل حکیم خان 

سوات (سوات نیوز ڈاٹ کام )چیئرمین ڈیڈک سوات فضل حکیم خان نے کہا ہے کہ تعلیم پاکستان تحریک انصاف کے منشور کے اولین ترجیحات میں شامل ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی حکومت نے سرکاری تعلیمی اداروں میں بے پناہ تبدیلیاں لائی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت امیر اور غریب کو تعلیم کے یکساں اور معیاری مواقع دینے کیلئے کوشاں ہے۔وہ اتوار کے روز یوسف آبادمینگورہ میں الھدیٰ پبلک ہائی سکول کے سالانہ منعقدہ تقسیم انعامات کے تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔فضل حکیم خان نے کہا کہ صوبائی حکومت کے دن رات کی کوششوں کی وجہ سے سرکاری تعلیمی اداروں کو اپنے پاؤں پر کھڑا کیااور سرکاری تعلیمی اداروں پر عوام کا اعتماد بحال کیاجس کی مثالیں خود عوام کی نظروں کے سامنے ہیں۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے صوبے میں نوجوانوں کو اعلیٰ اور معیاری تعلیم کے فروغ کے ساتھ ساتھ تندروست اور صحت مند رہنے کیلئے کھیل کود کے بہتر مواقع فراہم کررہے ہیں اور اس کے علاوہ سرکاری سکولوں میں ناظرہ اور ترجمہ کو لازمی قرار دیا گیا اور اساتذہ کو خالص میرٹ پر بھرتی کئے۔انہوں نے کہاکہ ساڑھے چار سالوں میں تعلیم کی شعبے میں گورنمنٹ ڈگری کالج مینگورہ کے تعمیر،گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ جہانزیب کالج سیدوشریف میں بی ایس بلاک کی تعمیر ،گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول شاہدرہ اور گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول ودودیہ اور سرکاری تعلیمی اداروں میں آئی ٹی لیبز کیساتھ ساتھ ریکارڈ کام کئے ہیں۔تقریب کے آخر میں چیئرمین ڈیڈک سوات فضل حکیم خان نے سکول میں بہترین پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں میں شیلڈ اور انعامات تقسیم کئے ۔

تبصرہ کریں

Check Also

کرچی، گرمی کے باعث تین دنوں میں 60 سے زائد افراد جاں بحق

کرچی میں گرمی کی حالیہ شدید لہر کے باعث تین دنوں میں 60 سے زائد …

Pin It on Pinterest

Shares
Share This