پیر , اگست 20 2018
Home / سوات کی خبریں / عوام الیکشن2018میں جے یو ائی کا ساتھ دیں/قاری محمود ڈاکٹر امجد 

عوام الیکشن2018میں جے یو ائی کا ساتھ دیں/قاری محمود ڈاکٹر امجد 

مٹہ (رحیم خان سے ) جمعیت علماء اسلام ضلع سوات کے امیر قاری محمود رہنماء ڈاکٹر امجد علی نے کہا ہے کہ عوام الیکشن2018میں جے یو ائی کا ساتھ دیں انشاء اللہ عوام کو انکی جائز حقوق انکی دہلیز پر دیکر ہی جمعیت علماء اسلام دم لیں گے انہوں نے کہا کہ لوگوں کو سیاسی جلسوں میں گالیاں دینا تبدیلی لانے والوں نے ایک نئے تبدیلی لائی ہے جو اخر میں وہ خود اس عادت کی شکار ہوگی انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے سیاست سے شرافت کا جنازہ نکال کر تبدیلی لائی ہے ان خیالات کاظہار انہوں نے گزشتہ روز چپریال زورئی میں ایک شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا جلسے سے عظمت علی خان مولانا محمد صدیق اور دیگر قائدین نے بھی خطاب کی جبکہ اس موقع پر دیگر سیاسی جماعتوں کی بڑی تعداد میں لوگوں نے اپنے خاندانوں اور ساتھیوں سمیت جے یو ائی میں شمولیت کا اعلان کیا جن کو پارٹی قائدین نے ٹوپیاں پہنا کر مبارکباد دی مقررین نے کہا کہ عوام موجودہ حکومت سے بیزار ہوکر جمعیت علماء اسلام میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ لوگ بڑی تعداد میں جے یو ائی شامل ہورہے ہیں انہوں نے کہا کہ جے یو ائی ملک میں ایک پرامن اسلامی نظام اور عوام کی حقوق انکی دہلیز پر یقین رکھتے ہیں اور اس بات اور کام کیلئے وہ روز اول سے عملی اقدامات اٹھارہے ہیں انہوں نے کہا کہ دوسروں پر کرپشن اور چوری کی صبح وشام الزام لگانے والے سینٹ الیکشن میں اپنے تاریخی کرپشن پر کیوں خاموش ہے اگر واقعی ان لوگوں میں ہمت ہے تو وزیر اعلیٰ اور نیازی ذرہ اپنے بکے ہوئے ممبران پر ہاتھ ڈال کر پوچھ لیں کہ کرپشن کیو ں کی ہے انہوں نے کہا کہ ممبران اسمبلی کو اس طرح فروخت ہونا جو پی ٹی ائی حکومت میں انکے ممبران فروخت ہوئے ہیں پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے لیکن اب کون ان سے پوچھ لیں گے کیونکہ اس خرید وفروخت میں تو صوبے کی وزیر اعلیٰ اور پارٹی کے چیرمین خود شامل ہے

Check Also

غازمین حج آج رکن اعظم وقوف عرفہ آدا کرینگے

عازمین حج مسجد نمرہ سے خطبہ حج سنیں گے اورظہراورعصرکی نمازیں اکٹھی اداکرینگے۔عازمین حج غروب …

Pin It on Pinterest

Shares
Share This