اتوار , فروری 25 2018
Home / بلوچستان / سعودی شہری کی ایک ہی دن ایک نہیں دو نہیں پوری 4 شادیاں

سعودی شہری کی ایک ہی دن ایک نہیں دو نہیں پوری 4 شادیاں

کہتے ہیں کہ جوڑے آسمانوں پر بنتے ہیں اور بالکل موت کی طرح شادی کا بھی ایک دن معین ہے تاہم جانے کیوں وطن عزیز میں سہرا باندھنے یا ہاتھ پیلے کرنے کی خواہشمند نئی نسل کی اکثریت کے بالوں میں اسی انتظار میں چاندی اتر آئی ہے۔

دوسری جانب یہ بھی کہا جاتا ہے کہ اگر جیون ساتھی اچھا مل جائے تو سہرا باندھنے میں دیر نہیں لگانی چاہیے لیکن ایک سعودی شہری کو جلدی اس قدر تھی کہ ایک ہی دن میں ایک نہیں دو نہیں پوری چار شادیاں کر لیں۔

عرب میڈیا کے مطابق ایک سعودی شہری نے مراکش سے تعلق رکھنے والی 4 خواتین سے ایک ہی دن شادی کرلی ۔

ایک ساتھ چار شادیاں کرنے کے اس انوکھے واقعے پر جہاں ایک طرف لوگ حیران ہیں وہیں اس شخص کومذاق اور خوب تنقید کا نشانہ بھی بنایا جا رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر اس انوکھے دلہا کی چار شادیاں ٹرینڈ بن گئی ہیں جہاں لوگ دلچسپ ٹوئٹس کے ذریعے اپنی اپنی رائے کا اظہار کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

تبصرہ کریں

Check Also

ٹیلنٹ ہنٹ فری کوچنگ کلاسز کی سہولیات سے طلبہ فائدہ اٹھائیں، ڈی سی سوات

(باخبر سوات ڈاٹ کام) ڈپٹی کمشنر سوات عامر آفاق نے کہا ہے کہ ٹیلنٹ ہنٹ فری کوچنگ کلاسز کی سہولیات سے نہم اورد ہم جماعت کے طلبہ بھر پور فائدہ اٹھائیں۔ ضلعی انتظامیہ اس سلسلے میں ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ سینیٹینیل ماڈل ہائی سکول ودودیہ سیدو شریف میں ٹیلنٹ ہنٹ فری کوچنگ کلاسز کی زیر تربیت طلبہ سے گفتگو اور معائنے کے دوران کیا۔ اس موقع پر پاک آرمی کے میجر وسیم، ڈی ای او سوات نواب علی خان، کمیٹی چیئرمین اسماعیل خان، پرنسپل ظہور احمد خان اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔ ڈی سی سوات نے کہا کہ ضلعی حکومت کی مدد اور پاک فوج کی نگرانی میں ٹیلنٹ ہنٹ فری کوچنگ کلاسز گورنمنٹ سنیٹینل ماڈل سکول میں 23 سکولوں کے 154 طلبہ زیر تربیت ہیں۔ پاک فوج بھی اس سلسلے میں تعلیم کے فروغ کے لیے اقدامات میں حصہ لے رہی ہے جو کہ حوصلہ افزا امر ہے

Pin It on Pinterest

Shares
Share This