اتوار , فروری 25 2018
Home / بلوچستان / “خپل کور” کے نام سے سرکاری ملازمین کیلئے ہاؤسنگ سکیم کا اجراء

“خپل کور” کے نام سے سرکاری ملازمین کیلئے ہاؤسنگ سکیم کا اجراء

خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری ملازمین کو رہائش کی سہولت دینے کیلئے “خپل کور” کے نام سے نئی ہاؤسنگ سکیم جاری کر دی۔

سکیم کے تحت نوشہرہ کے جلوزئی ، پشاور میں ملازئی، ایبٹ آباد کے حویلیاں جبکہ کوہاٹ کے علاقے جرما میں سرکاری ملازمین کو پانچ، سات اور دس، دس مرلے کے مفت پلاٹس دیے جائیں گے جبکہ مکان کی تعمیر کیلئے آسان شرائط پر قرضہ بھی دیا جائے گا۔

پشاور پریس کلب میں میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی ک ہاؤسنگ مشیر امجد علی آفریدی کا کہنا تھا کہ قرضہ جات کیلئے حکومت نے بینکوں کے ساتھ معاہدہ کر رکھا ہے جس کے تحت 5 مرلہ مکان کیلئے 18 لاکھ، 7 مرلہ مکان کیلئے 25 جبکہ دس مرلہ مکان کیلئے 30 لاکھ روپے کا قرضہ دیا جائے گا جو ملازمی بیس سال کے عرصہ میں آسان قسطوں پر ادا کریں گے۔

مشیر برائے ہاؤسنگ کے مطابق ملازمین اپنا گھر لازمی طور پر ایک سال کے اندر تعمیر کریں گے جبکہ اس حوالے سے انہیں دو راستے دیے جائیں گے کہ وہ خود یا حکومت کی منتخب کردہ چائنہ کمپنی سے اپنا مکان تعمیر کروانا چاہتے ہیں۔

اس سلسلے میں ملازمین صوبائی ہاؤسنگ اتھارٹی کی ویب سائٹ سے فارم حاصل کر سکتے ہیں جو 28 فروری سے قبل جمع کرانا ضروری ہے۔

امجد علی آفریدی کے مطابق مکان کیلئے قرضہ وہ 28 سو ملازمین بھی حاصل کر سکتے ہیں جنہیں حکومت کی جانب سے پہلے سے ہی پلاٹس دیے جا چکے ہیں۔

تبصرہ کریں

Check Also

ٹیلنٹ ہنٹ فری کوچنگ کلاسز کی سہولیات سے طلبہ فائدہ اٹھائیں، ڈی سی سوات

(باخبر سوات ڈاٹ کام) ڈپٹی کمشنر سوات عامر آفاق نے کہا ہے کہ ٹیلنٹ ہنٹ فری کوچنگ کلاسز کی سہولیات سے نہم اورد ہم جماعت کے طلبہ بھر پور فائدہ اٹھائیں۔ ضلعی انتظامیہ اس سلسلے میں ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ سینیٹینیل ماڈل ہائی سکول ودودیہ سیدو شریف میں ٹیلنٹ ہنٹ فری کوچنگ کلاسز کی زیر تربیت طلبہ سے گفتگو اور معائنے کے دوران کیا۔ اس موقع پر پاک آرمی کے میجر وسیم، ڈی ای او سوات نواب علی خان، کمیٹی چیئرمین اسماعیل خان، پرنسپل ظہور احمد خان اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔ ڈی سی سوات نے کہا کہ ضلعی حکومت کی مدد اور پاک فوج کی نگرانی میں ٹیلنٹ ہنٹ فری کوچنگ کلاسز گورنمنٹ سنیٹینل ماڈل سکول میں 23 سکولوں کے 154 طلبہ زیر تربیت ہیں۔ پاک فوج بھی اس سلسلے میں تعلیم کے فروغ کے لیے اقدامات میں حصہ لے رہی ہے جو کہ حوصلہ افزا امر ہے

Pin It on Pinterest

Shares
Share This