اتوار , فروری 25 2018
Home / بلوچستان / ‘ہاں میں نے پرنسپل کو قتل کیا، اپنے کئے پر پشیمان ہوں’

‘ہاں میں نے پرنسپل کو قتل کیا، اپنے کئے پر پشیمان ہوں’

ضلع چارسدہ کی تحصیل شبقدر میں نجی کالج کے پرنسپل کو قتل کرنے کے بعد رنگے ہاتھوں گرفتار طالب علم فہیم شاہ کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

فہیم شاہ کو آج سخت سکیورٹی میں جوڈیشل مجسٹریٹ عطاء اللہ خان کی عدالت میں پیش کیا گیا، اس دوران عدالت سے استدعا کی گئی کہ ملزم سے مزید تفتیش کی ضرورت ہے لہٰذا اسے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا جائے، فاضل جج نے درخواست منظور کرتے ہوئے ملزم کو تین روزہ ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران بتایا کہ پرنسپل اکثر اوقات اس کی ڈانٹ ڈپٹ کرتا تھا جس کی بناء پر اسے قتل کردیا تاہم اب وہ اپنے کئے پر پشیمان ہے۔

یاد رہے کہ شبقدر میں پرائیویٹ اسلامیہ کالج کے سیکنڈ ائیر کے طالب علم فہیم شاہ نے گزشتہ روز کالج کے پرنسپل سریر خان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا تھا، ملزم کو موقع پر موجود ایف سی اہلکاروں نے قابو کرکے اس کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والا پستول بھی برآمد کرلیا تھا۔

واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بھی وائرل ہوئی جس میں ملزم کو حراست میں لینے کے دوران ایک پولیس اہلکار ملزم فہیم سے پوچھتا ہے کہ کیا تم نے پرنسپل سریر خان کو قتل کیا ہے تو اس کے جواب میں وہ کہتا ہے کہ ‘ہاں یہ صحیح ہے کہ میں نے اسے مارا ہے اور میں قبول کرتا ہوں جبکہ میرے ساتھ اس واردات میں اور کوئی بھی شامل نہیں’۔

تبصرہ کریں

Check Also

ٹیلنٹ ہنٹ فری کوچنگ کلاسز کی سہولیات سے طلبہ فائدہ اٹھائیں، ڈی سی سوات

(باخبر سوات ڈاٹ کام) ڈپٹی کمشنر سوات عامر آفاق نے کہا ہے کہ ٹیلنٹ ہنٹ فری کوچنگ کلاسز کی سہولیات سے نہم اورد ہم جماعت کے طلبہ بھر پور فائدہ اٹھائیں۔ ضلعی انتظامیہ اس سلسلے میں ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ سینیٹینیل ماڈل ہائی سکول ودودیہ سیدو شریف میں ٹیلنٹ ہنٹ فری کوچنگ کلاسز کی زیر تربیت طلبہ سے گفتگو اور معائنے کے دوران کیا۔ اس موقع پر پاک آرمی کے میجر وسیم، ڈی ای او سوات نواب علی خان، کمیٹی چیئرمین اسماعیل خان، پرنسپل ظہور احمد خان اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔ ڈی سی سوات نے کہا کہ ضلعی حکومت کی مدد اور پاک فوج کی نگرانی میں ٹیلنٹ ہنٹ فری کوچنگ کلاسز گورنمنٹ سنیٹینل ماڈل سکول میں 23 سکولوں کے 154 طلبہ زیر تربیت ہیں۔ پاک فوج بھی اس سلسلے میں تعلیم کے فروغ کے لیے اقدامات میں حصہ لے رہی ہے جو کہ حوصلہ افزا امر ہے

Pin It on Pinterest

Shares
Share This