اتوار , اکتوبر 21 2018
Home / بلوچستان / پی ایس ایل تھری کیلئے ٹکٹوں کی فروخت اور قیمت کا باقاعدہ اعلان

پی ایس ایل تھری کیلئے ٹکٹوں کی فروخت اور قیمت کا باقاعدہ اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل تھری کے شارجہ میں ہونے والے 13 میچز کی آن لائن ٹکٹوں کی فروخت اور قیمت کا باقاعدہ اعلان کر دیا۔

پی سی بی کے مطابق شارجہ میں ہونے والے ویک ڈے سنگل میچ کیلیے نارتھ سٹینڈ کی ٹکٹ 20 درہم ہوگی، ایسٹ کی ٹکٹ 40، ویسٹ اسٹینڈ کی ٹکٹ 70 اور ممبر انکلوژر کی ٹکٹ 150 درہم ہوگی۔

اسی طرح شارجہ ویک اینڈ سنگل میچ کیلیے نارتھ اسٹینڈ کی ٹکٹ 30، ایسٹ کی 50، ویسٹ کی 90 اور ممبر انکلوژر کی ٹکٹ 180درہم میں دستیاب ہو گی۔ شارجہ ویک اینڈ کے ڈبل میچ کی ٹکٹ نارتھ اسٹینڈ کی ٹکٹ 40، ایسٹ اسٹینڈ کی 60، ویسٹ اسٹینڈ کی 100 اور ممبرز انکلوژر کی ٹکٹ 200درہم ہوگی۔

خیال رہے کہ شارجہ میں پی ایس ایل کے میچز کا انعقاد 2 مرحلوں میں ہوگا۔

پہلا مرحلہ اسلام آباد یونائٹیڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے28فروری کو ہونے والے میچ سے شروع ہوگا جبکہ دوسرا مرحلہ ملتان سلطان اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے13مارچ کو ہونے والے میچ سے ہوگا۔

دوسری جانب دبئی میں ہونے والے میچز کے لیے ٹکٹس کا اعلان بعد میں کیا جائیگا۔

Check Also

پشاور،ایم این سی ایچ ملازمین کا تنخواہوں کی بندش کے خلاف سول سیکٹریٹ میں دھرنا

سیکریٹری ہیلتھ دفتر کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے ایم این سی ایچ کے ملازم بشیر …

Pin It on Pinterest

Shares
Share This