اتوار , فروری 25 2018
Home / بلوچستان / صوبائی اسمبلی کیلئے چترال کی نشست کم  کرنے کیخلاف قرارداد جمع

صوبائی اسمبلی کیلئے چترال کی نشست کم  کرنے کیخلاف قرارداد جمع

صوبائی اسمبلی کیلئے چترال کی نشست کم کرنے کے فیصلے کیخلاف اسمبلی سیکرٹریٹ میں قرارداد جمع کر دی گئی۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی سلیم خان کی جانب سے جمع کی گئی قرارداد میں کہا گیا کہ حالیہ مردم شماری کے نتیجے میں ضلع کی دو نشستوں سے ایک کم کرنے پر پسماندگی میں اضافہ ہوگا۔

قرارداد میں کہا گیا کہ اس فیصلے کے باعث چترال میں عام انتخابات کے بائیکاٹ کا بھی خدشہ ہے لہٰذا وفاقی حکومت سے نشست بحال کرنے کی درخواست کی جائے۔

تبصرہ کریں

Check Also

ٹیلنٹ ہنٹ فری کوچنگ کلاسز کی سہولیات سے طلبہ فائدہ اٹھائیں، ڈی سی سوات

(باخبر سوات ڈاٹ کام) ڈپٹی کمشنر سوات عامر آفاق نے کہا ہے کہ ٹیلنٹ ہنٹ فری کوچنگ کلاسز کی سہولیات سے نہم اورد ہم جماعت کے طلبہ بھر پور فائدہ اٹھائیں۔ ضلعی انتظامیہ اس سلسلے میں ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ سینیٹینیل ماڈل ہائی سکول ودودیہ سیدو شریف میں ٹیلنٹ ہنٹ فری کوچنگ کلاسز کی زیر تربیت طلبہ سے گفتگو اور معائنے کے دوران کیا۔ اس موقع پر پاک آرمی کے میجر وسیم، ڈی ای او سوات نواب علی خان، کمیٹی چیئرمین اسماعیل خان، پرنسپل ظہور احمد خان اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔ ڈی سی سوات نے کہا کہ ضلعی حکومت کی مدد اور پاک فوج کی نگرانی میں ٹیلنٹ ہنٹ فری کوچنگ کلاسز گورنمنٹ سنیٹینل ماڈل سکول میں 23 سکولوں کے 154 طلبہ زیر تربیت ہیں۔ پاک فوج بھی اس سلسلے میں تعلیم کے فروغ کے لیے اقدامات میں حصہ لے رہی ہے جو کہ حوصلہ افزا امر ہے

Pin It on Pinterest

Shares
Share This