منگل , اپریل 24 2018
Home / بلوچستان / کرپشن کے الزام میں گرفتاری سعودی شہزادہ ولید بن طلال فائیو اسٹار ہوٹل سے جیل منتقل

کرپشن کے الزام میں گرفتاری سعودی شہزادہ ولید بن طلال فائیو اسٹار ہوٹل سے جیل منتقل

کرپشن کے الزام میں گرفتار ارب پتی سعودی شہزادے ولید بن طلال کو فائیو اسٹار ہوٹل سے جیل منتقل کر دیا گیا جس کے بعد وہ مذاکرات کے لئے تیار ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی شرائط نہ ماننے پر ولید بن طلال کو ریاض کے رٹز کارٹن ہوٹل سے ‘الہیر’ جیل منتقل کردیا گیا ہے۔

حکومت کی جانب سے ارب پتی شہزادے سے ایک کھرب روپے سے زائد رقم اور اپنی کمپنیوں کا کنٹرول حکومت کو دینے کا مطالبہ کیا گیا تاہم انہوں نے ایسا کرنے سے صاف انکار کردیا۔

سعودی حکام نے نام ظاہر نہ ہونے کی شرط پر بتایا کہ گرفتار شہزادہ ولید بن طلال نے حکومت کو ایک بڑی رقم دینے کی آفر کی لیکن اٹارنی جنرل نے اس کی منظوری نہیں دی۔ گزشتہ روز شہزادہ ولید نے حکومت کو بڑی رقم عطیہ کرنے کی بھی پیشکش کی جسے حکومت نے مسترد کردیا تھا۔

خیال رہے کہ کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران ولید بن طلال سمیت کئی شہزادوں اور بااثر شخصیات کو حراست میں لے لیا گیا تھا۔

تبصرہ کریں

Check Also

نوجوان کی خود کشی کی کوشش، اسپتال منتقل

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سیدو شریف کے علاقہ مرغزار میں نوجوان نے خود پر فائرنگ کرکے اقدام خود کشی کر لیا۔ سلیمان نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر پستول سے خود پر فائرنگ کی جس کو زخمی حالت میں طبی امداد کے لئے سیدو شریف ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔

Pin It on Pinterest

Shares
Share This