منگل , جنوری 23 2018
Home / بلوچستان / ‘پی سی بی’ کا فاسٹ باؤلر عثمان شنواری کے باؤلنگ ایکشن میں تبدیلی کا فیصلہ

‘پی سی بی’ کا فاسٹ باؤلر عثمان شنواری کے باؤلنگ ایکشن میں تبدیلی کا فیصلہ

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے خیبر ایجنسی سے تعلق رکھنے والے فاسٹ باؤلر عثمان خان شنواری کے باؤلنگ ایکشن میں بدلاؤ لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ عثمان خان شنواری کے ایکشن میں معمولی تبدیلی لانے کا فیصلہ باؤلنگ کے دوران اس کی کمر پر زور کم کرنے کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ کمر درد کے باعث عثمان شنواری کو دورہ نیوزی لینڈ میں بھی شامل نہیں کیا گیا تھا جو اس وقت نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں فٹسن کی بحالی کے پروگرام میں شریک ہے۔

تبصرہ کریں

Check Also

زینب کا قاتل گرفتار، پولیس کا دعویٰ

لاہور پولیس نے زینب قتل کیس کے اہم ملزم عمران کی گرفتاری کا دعویٰ کیا …