پیر , جولائی 23 2018
Home / بلوچستان / خیبرپختونخوا اور فاٹا میں زلزلے کے شدید جھٹکے

خیبرپختونخوا اور فاٹا میں زلزلے کے شدید جھٹکے

صوبائی دارالحکومت پشاور سمیت خیبرپختونخوا اور فاٹا میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے باعث لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور مارکیٹوں سے کھلے میدانوں میں نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.1 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 190 کلو میٹر جبکہ مرکز کوہ ہندوکش افغانستان کا پہاڑی سلسلہ تھا.

پیمار مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے پشاور سمیت سوات، شانگلہ، ملاکنڈ ڈویژن، خیبر ایجنسی، مہمند ایجنسی اور دیگر علاقوں میں محسوس کئے گئے تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے سے کسی قسم کے جانی یامالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی۔

تبصرہ کریں

Check Also

این اے 49، ایک انار کے 28 بیمار

سٹیزن جرنلسٹ رضیہ محسود سے این اے 49 جنوبی وزیرستان سے 28 امیدوار میدان میں …

Pin It on Pinterest

Shares
Share This