منگل , اپریل 24 2018
Home / بلوچستان / حج درخواستوں کی وصولی کل سے ہوگی

حج درخواستوں کی وصولی کل سے ہوگی

حج 2018ء کے لئے درخواستوں کی وصولی کا آغاز (کل) پیر کے روز سے ہو گا جو 24 جنوری تک جاری رہے گا جبکہ درخواستوں کی قرعہ اندازی 26 جنوری کو کی جائے گی۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق رواں سال سرکاری حج سکیم کے تحت 1لاکھ 20 ہزار اور پرائیویٹ حج سکیم کے تحت 59 ہزار 210 خوش نصیب حج کی سعادت حاصل کریں گے۔ ہارڈ شپ کوٹے کے تحت 2400عازمین حج کی سہولت حاصل کریں گے۔

کراچی، کوئٹہ، سکھر سے2 لاکھ 83 ہزار 50 روپے جبکہ پشاور، اسلام آباد، لاہور، رحیم یار خان، فیصل آباد اور سیالکوٹ سے 2 لاکھ 93 ہزار 50 روپے فی کس اخراجات وصول کیے جائیں گے۔

تبصرہ کریں

Check Also

نوجوان کی خود کشی کی کوشش، اسپتال منتقل

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سیدو شریف کے علاقہ مرغزار میں نوجوان نے خود پر فائرنگ کرکے اقدام خود کشی کر لیا۔ سلیمان نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر پستول سے خود پر فائرنگ کی جس کو زخمی حالت میں طبی امداد کے لئے سیدو شریف ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔

Pin It on Pinterest

Shares
Share This