منگل , جنوری 23 2018
Home / بلوچستان / جنوبی وزیرستان میں کھلونا نما بم پھٹنے سے 2 بچے جسم کے اہم اعضاء سے محروم

جنوبی وزیرستان میں کھلونا نما بم پھٹنے سے 2 بچے جسم کے اہم اعضاء سے محروم

جنوبی وزیرستان کی تحصیل سرویکی میں کھلونا نما بم پھٹنے سے 2 بچے شدید زخمی ہونے کے ساتھ جسم کے اہم اعضاء سے محروم ہوگئے ہیں۔

مقامی افراد کے مطابق سرویکی کے علاقہ ریشوڑا ڈاگوا میں 9 سالہ کلثوم اور 7 سالہ رشید مویشی چَرا رہے تھے کہ اس دوران انہوں نے راستے میں پڑا ایک کھلونا اُٹھا لیا اور اُس کے ساتھ کھیلنے لگے جو اچانک زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجہ میں دونوں بچے شدید زخمی ہوگئے۔

واقعے کے بعد امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو ڈیرہ اسماعیل خان سول ہسپتال منتقل کردیا جہاں کلثوم کی حالت نازک بتائی جارہی ہے، ہسپتال انتظامیہ کے مطابق دونوں بچے جسم کے اہم اعضاء سے محروم ہوگئے ہیں۔

دوسری جانب سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

تبصرہ کریں

Check Also

زینب کا قاتل گرفتار، پولیس کا دعویٰ

لاہور پولیس نے زینب قتل کیس کے اہم ملزم عمران کی گرفتاری کا دعویٰ کیا …