پیر , جولائی 23 2018
Home / بلوچستان / بونیر: رورل ہیلتھ سنٹر چغرزئی میں سہولیات کا فقدان، شہریوں کا شدید احتجاج

بونیر: رورل ہیلتھ سنٹر چغرزئی میں سہولیات کا فقدان، شہریوں کا شدید احتجاج

ضلع بونیر کے علاقہ چغرزئی کے واحد رورل ہیلتھ سنٹر میں سہولیات کی عدم دستیابی کے خلاف مقامی لوگوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

نوجوانوں کی تنظیم کے زیر انتظام چغرزئی کے مکینوں نے پولیس اسٹیشن گل بانڈئی کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے شانگلہ جانے والی شاہراہ کو ٹریفک کےلئے بند کیا اور ہیلتھ ایمرجنسی کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

Buner 2

مظاہرین کا کہنا تھا کہ ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال چغرزئی سے 45 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے جبکہ 40 ہزار نفوس پر مشتمل چغرزئی کےلئے صرف ایک رورل ہیلتھ سنٹر قائم کیا گیا ہے اور اُس میں بھی سہولیات کا فقدان ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہیلتھ سنٹر میں کوئی لیڈی ڈاکٹر ہے اور نہ ہی لیڈی ہیلتھ ورکرز اس کے علاوہ ایمرجنسی سے نمٹنے کےلئے بھی کوئی مشینری دستیاب نہیں جبکہ ایکسرے مشین نہ ہونے کی وجہ سے بھی مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ چغرزئی رورل ہیلتھ سنٹر کا واحد ایمبولینس بھی 9 سال قبل دوسرے ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔

مظاہرین نے دھمکی دی اگر ہیلتھ سنٹر میں سہولیات فراہم نہ کی گئی تو وہ احتجاج کا دائرہ وسیع کردیں گے۔

تبصرہ کریں

Check Also

این اے 49، ایک انار کے 28 بیمار

سٹیزن جرنلسٹ رضیہ محسود سے این اے 49 جنوبی وزیرستان سے 28 امیدوار میدان میں …

Pin It on Pinterest

Shares
Share This