پیر , جولائی 23 2018
Home / بلوچستان / نئے وزیراعلیٰ بلوچستان کا انتخاب آج ہوگا

نئے وزیراعلیٰ بلوچستان کا انتخاب آج ہوگا

نواب ثناء اللہ زہری کے مستعفی ہونے کے بعد نئے وزیراعلیٰ بلوچستان کا انتخاب آج ہفتہ کے روز ہوگا، جس کے لیے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

بلوچستان اسمبلی سیکریٹریٹ سے جاری اعلامیے کے مطابق اجلاس صبح 10 بجے کے بجائے ساڑھے 11 بجے ہو گا جبکہ نئے وزیراعلیٰ شام 5 بجے اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

دوسری جانب ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ کے انتخاب کے باعث اسمبلی آنے والے تمام راستے صبح 8 بجے سے بند کردیئے گئے ہیں۔

عبدالرزاق چیمہ نے مزید کہا کہ اہم اجلاس کے لیے اسمبلی کی سیکیورٹی پر پولیس کے 900 اہلکار تعینات کردیئے گئے ہیں جبکہ پولیس کو فرنٹیئر کور کی مدد بھی حاصل ہوں گی۔ ڈی آئی جی کوئٹہ نے بتایا کہ اسمبلی میں بغیر شناختی کوائف کے کسی کو بھی داخل ہونے کی اجازت نہیں ہو گی۔

وزیراعلیٰ بلوچستان کے انتخاب کے لیے گذشتہ روز کاغذات نامزدگی حاصل کیے اور جمع کرائے گئے جس میں مسلم لیگ (ق) کی جانب سے عبدالقدوس بزنجو جبکہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کی جانب سےآغا لیاقت اور عبدالرحیم زیارتوال نے کاغذات جمع کرائے۔

خیال رہے کہ نواب ثناء اللہ زہری نے اپنی ہی جماعت کے ناراض اراکین کی جانب سے تحریک عدم اعتماد پیش کیے جانے سے قبل ہی 9 جنوری کو وزارت اعلیٰ کے منصب سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

ثناء اللہ زہری نے اپنا استعفیٰ گورنر بلوچستان خان محمد اچکزئی کو پیش کیا جسے منظور کرتے ہوئے انہوں نے نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے آج (13 جنوری) کو صوبائی اسمبلی کا اجلاس طلب کیا تھا۔

تبصرہ کریں

Check Also

این اے 49، ایک انار کے 28 بیمار

سٹیزن جرنلسٹ رضیہ محسود سے این اے 49 جنوبی وزیرستان سے 28 امیدوار میدان میں …

Pin It on Pinterest

Shares
Share This