منگل , جنوری 23 2018
Home / بلوچستان / محکمہ صحت کے زیر انتظام اداروں میں آبی ذخائر کی صفائی کے احکامات جاری

محکمہ صحت کے زیر انتظام اداروں میں آبی ذخائر کی صفائی کے احکامات جاری

Water Problem In Hayatabad Phase 6

محکمہ صحت خیبرپختونخوا کے زیر انتظام اداروں میں آبی ذخائر کی صفائی کے احکامات جاری کردیے گئے۔

محکمہ صحت خیبرپختونخوا کی جانب سے صوبہ بھر کے ہسپتالوں کے سربراہان اور محکمہ صحت کے ذمہ داران کو جاری کردہ مراسلہ کے مطابق ہسپتالوں اور میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوٹس میں ہر سال جنوری اور جولائی میں پانی کی ٹینکیوں اور کنوؤں کی صفائی لازمی ہوگی۔

مراسلے میں متعلقہ حکام کو تاکید کی گئی کہ آبی ذخائر کی صفائی اورکلورینیشن کی مقدار عالمی ادارہ صحت کے مقرر کردہ مقدار سے کسی صورت تجاوز نہ کر پائے۔

مراسلہ کے مطابق آبی ذخائر کی صفائی کا کام 15 سے 22 جنوری تک جاری رہے گا جبکہ آزاد مانیٹرنگ یونٹ آبی ذخائر کی صفائی اور کلورینیشن کی نگرانی کرے گا اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹس ہر دو ماہ بعد پانی کے نمونے ٹیسٹ کریں گے۔

تبصرہ کریں

Check Also

زینب کا قاتل گرفتار، پولیس کا دعویٰ

لاہور پولیس نے زینب قتل کیس کے اہم ملزم عمران کی گرفتاری کا دعویٰ کیا …