پیر , جولائی 23 2018
Home / بلوچستان / باجوڑ ایجنسی سے تعلق رکھنے والے 2 محنت کش لاہور میں قتل، ایک زخمی

باجوڑ ایجنسی سے تعلق رکھنے والے 2 محنت کش لاہور میں قتل، ایک زخمی

صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے سے باجوڑ ایجنسی سے تعلق رکھنے والے 2 محنت کش جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق لاہور میں داتا دربار کے قریب گنجان آباد علاقے پیر مکی میں باجوڑ ایجنسی سے تعلق رکھنے والے افراد پر نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے اُس وقت فائرنگ کی جب وہ مارکیٹ میں ریڑھی پر سامان فروخت کررہے تھے۔

فائرنگ کے نتیجہ میں ضیاء الرحمن سکنہ برخلوزو تحصیل ماموند اور اول خان سکنہ ملاکلے تحصیل ماموند جاں بحق جبکہ ایک شخص زرولی سکنہ ماموند شدید زخمی ہوگیا جبکہ ملزمان واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

زخمی شخص کو طبی امداد کےلئے قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ دوسری جانب لاہور میں مقیم پختون برادری نے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے واقعے کا فوری نوٹس لینے اور ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ مذکورہ افراد محنت مزدوری کے سلسلے میں لاہور میں مقیم تھے۔

تبصرہ کریں

Check Also

این اے 49، ایک انار کے 28 بیمار

سٹیزن جرنلسٹ رضیہ محسود سے این اے 49 جنوبی وزیرستان سے 28 امیدوار میدان میں …

Pin It on Pinterest

Shares
Share This