جمعہ , ستمبر 21 2018
Home / بلوچستان / یہ بات ہم سے چھپائی گئی کہ اسمبلی میں بل پیش کیا جارہا ہے۔ مولانا فضل الرحمٰن

یہ بات ہم سے چھپائی گئی کہ اسمبلی میں بل پیش کیا جارہا ہے۔ مولانا فضل الرحمٰن

جمعیت علماء اسلام ف کے امیر مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ فاٹا اصلاحات کا معاملہ دانشمندی سے حل کرنا چاہتے ہیں جبکہ ہمیں فاٹا بل کی منظوری پر نہیں اس کے طریقہ کار پر اعتراض ہے کیونکہ یہ بات ہم سے چھپائی گئی کہ اسمبلی میں بل پیش کیا جارہا ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے جے یو آئی کے امیر کا کہنا تھا کہ فاٹا اصلاحات کا معاملہ دانش مندی سے حل کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسپیکر کے ساتھ ایڈوائزری کمیٹی میں بھی آج کہا گیا کہ یہ بل نہیں آرہا لیکن بل پیش ہوگیا، ہمیں بل کی منظوری کے انداز پر اعتراض ہے ہم فاٹا عدالتی اختیار بل پر سینیٹ میں اپنے اعتراضات لے جائیں گے، طے ہوا تھا کہ آرٹیکل 247 پر اتفاق رائے تک انضمام نہیں ہوگا۔

جے یو آئی ف کے سربراہ نے کہا کہ اعلی عدلیہ کی توسیع کے معاملہ پر سنجیدہ گفتگو ہوئی جب کہ سپریم کورٹ اور پشاور ہائی کورٹ کی تجاویز پر کہا تھا کہ فاٹا کی سپریم کونسل کے مشورہ سے جواب دوں گا۔

مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ مشکل یہ ہے کہ عدلیہ کا معاملہ ایجنڈے سے عین وقت پر نکال دیا گیا آج یہ معاملہ ایجنڈے پر نہیں تھا اور یہ ضمنی قسم کا بل پاس کرلیا گیا اسپیکرکو پتا نہیں کیا جلدی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم سینیٹ میں بل پر غور کریں گے اور کوئی خامی ہے اسے دور کریں گے۔

Check Also

سعودی عرب کو سی پیک میں تیسرے ساتھی کے طور پر شراکت کی دعوت دی ہے۔ فواد چوہدری

پاک چین اقتصادی راہداری میں سعودی عرب بھی سرمایہ کاری کرے گا جس کیلئے پاکستان …

Pin It on Pinterest

Shares
Share This