پیر , اگست 20 2018
Home / بلوچستان / پشاور، گیس لوڈشیڈنگ کیخلاف جماعت اسلامی یوتھ کا احتجاجی مظاہرہ

پشاور، گیس لوڈشیڈنگ کیخلاف جماعت اسلامی یوتھ کا احتجاجی مظاہرہ

پشاور میں گیس کی اضافی لوڈ شیڈنگ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

پشاور پریس کلب کے سامنے ہوئے اس مظاہرے میں پی کے تھری کے ساتھ تعلق رکھنے والے عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

مظاہرین نے اس موقع پر بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر وفاقی حکومت اور محکمہ سوئی گیس کے خلاف نعرے درج تھے۔

مظاہرین کا اس موقع پر کہنا تھا کہ موسم سرما کے شروع ہوتے ہی ان کے علاقے میں گیس کی لوڈشیڈنگ شروع کی گئی جس کی وجہ سے ان کی گھریلو زندگی متاثر ہو کر رہ گئی ہے جبکہ ان کے بچے صبح ناشتہ کیے بغیر سکول جانے پر مجبور ہیں۔

انہوں نے اپنے منتخب نمائندوں کو بھی کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ حلقہ کے عوام کی مشکلات کے حل کی طرف کوئی توجہ نہیں دی جا رہی۔

انہوں نے محکمہ سوئی گیس کے حکام سے مطالبہ کیا کہ ان کے علاقے میں فوری طور گیس لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا جائے۔

Check Also

غازمین حج آج رکن اعظم وقوف عرفہ آدا کرینگے

عازمین حج مسجد نمرہ سے خطبہ حج سنیں گے اورظہراورعصرکی نمازیں اکٹھی اداکرینگے۔عازمین حج غروب …

Pin It on Pinterest

Shares
Share This