پیر , اگست 20 2018
Home / بلوچستان / فاٹا اصلاحات، پارلیمان کے سامنے انسانی زنجیر بنانے کی کوشش میں یوتھ جرگہ کے گرفتار ممبران کی رہائی کیلئے مظاہرہ

فاٹا اصلاحات، پارلیمان کے سامنے انسانی زنجیر بنانے کی کوشش میں یوتھ جرگہ کے گرفتار ممبران کی رہائی کیلئے مظاہرہ

فاتا یوتھ جرگہ کے ارکان اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہائوس کے سامنے فاٹا اصلاحات کے حق میں احتجاج کرنے کی کوشش میں گرفتار کر لیے گئے۔

یوتھ جرگہ کے ممبران کے مطابق فاٹا کے خیبرپختونخوا میں انضمام کے حق میں انہوں نے پارلیمان کے سامنے انسانی زنجیر بنانے کی کوشش کی تاہم اسلام آباد پولیس نے انہیں گرفتار کرکے تھانہ سیکرٹریٹ میں بند کر دیا۔

یوتھ جرگہ کے 35 سے زائد ارکان کی گرفتاری کے خلاف جرگہ کے باقی ارکان نے اسلام آباد پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا جس میں الحاج شاہ جی گل اور باجوڑ سے منتخب رکن قومی اسمبلی شہاب الدین خان نے بھی شرکت کی۔

انہوں نے فاٹا یوتھ جرگہ کے ممبران کی گرفتاری کی مذمت کی اور پولیس کے حکام بالا سے انہیں فوری رہا کرنے کا مطالبہ کیا۔

دوسری جانب اسلام آباد پولیس کا کہنا تھا کہ یوتھ کے ممبران کو گرفتار نہیں کیا گیا اور نہ ہی انہیں حوالات میں بند کیا گیا بلکہ انہیں اسلام آباد پریس کلب منتقل کیا جا رہا ہے۔

Check Also

غازمین حج آج رکن اعظم وقوف عرفہ آدا کرینگے

عازمین حج مسجد نمرہ سے خطبہ حج سنیں گے اورظہراورعصرکی نمازیں اکٹھی اداکرینگے۔عازمین حج غروب …

Pin It on Pinterest

Shares
Share This