پیر , اگست 20 2018
Home / بلوچستان / زیب قتل کیس کے مرکزی ملزم کو جلد کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔ حکومت پنجاب

زیب قتل کیس کے مرکزی ملزم کو جلد کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔ حکومت پنجاب

پنجاب حکومت نے زینب قتل کیس کے مزرکزی ملزم کے قریب پہنچنے اور اسے جلد کیفرکردار تک پہنچانے کا دعوی کیا ہے۔

قصور میں صوبائی وزرا کے ہمراہ پریس کانفرس کے دوران پنجاب حکومت کے ترجمان ملک محمد احمد خان کا کہنا تھا کہ زینب کیس کی تحقیقات کے دوران ملنے والے سراغ کی بنیاد پر کہہ سکتے ہیں کہ ہم ملزم کے قریب پہنچ گئے ہیں اور وہ جلد کیفر کردار تک پہنچے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایک ہی علاقے میں اس طرح کے واقعات ہونا افسوسناک ہے جبکہ ہمیں اس بات کا احساس ہے کہ عوام میں غم و غصہ تھا ان کے دکھ کا مداوا ہونا چاہیے تھا، پولیس اہلکاروں کو مظاہرین پر فائرنگ نہیں کرنی چاہیے تھی جس پر وزیراعلیٰ پنجاب نے فوری ایکشن بھی لیا۔

ترجمان پنجاب حکومت نے کہا ہے کہ زینب کے اہل خانہ کے دکھ کا مداوا صرف اسی صورت میں ہوسکتا ہے کہ ہم ملزم تک پہنچیں اور اسے قرار واقعی سزا دلوائیں۔

انہوں نے کہا کہ واقعے میں ملوث شخص کی گرفتاری کے لیے تحقیقات جاری ہیں، زینب قتل کیس میں ملزم کا پہلا سراغ مل گیا ہے، 6 بچیوں میں ایک ہی شخص کا ڈی این اے ملا ہے۔

ترجمان کے مطابق زینب کا قاتل کوئی سیریل کلر ہے، کوئی ایک شخص ہے جو تسلسل کے ساتھ بچیوں کو اغوا کے بعد قتل کر رہا ہے۔ ہم ملزم کے قریب پہنچ گئے ہیں، وہ جلد کیفر کردار تک پہنچے گا، 24 گھنٹے میں ہونے والی تحقیقات سے متعلق عوام کو آگاہ کریں گے۔

Check Also

غازمین حج آج رکن اعظم وقوف عرفہ آدا کرینگے

عازمین حج مسجد نمرہ سے خطبہ حج سنیں گے اورظہراورعصرکی نمازیں اکٹھی اداکرینگے۔عازمین حج غروب …

Pin It on Pinterest

Shares
Share This