پیر , اگست 20 2018
Home / بلوچستان / آمدن سے زائد اثاثہ جات، نیب نے سیف اللہ خاندان کیخلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا

آمدن سے زائد اثاثہ جات، نیب نے سیف اللہ خاندان کیخلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا

نیب خیبرپختونخوا نے آمدن سے زائد اثاثوں کے الزامات پر سیف اللہ خاندان کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

نیب کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کے احکامات کی روشنی میں اس کارروائی کا اغاز کیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق سینیٹر عثمان سیف اللہ، انور سیف اللہ، سلیم سیف اللہ، ہمایوں سیف اللہ، اقبال سیف اللہ، جاوید سیف اللہ اور جہانگیر سیف اللہ کے خلاف انکوائری شروع کر دی گئی ہے۔

نیب ذرائع کے مطابق ملزمان پر اربوں روپے کے غیر قانونی اثاثے بنانے کے الزامات ہیں جبکہ پنامہ لیکس میں بھی ان کی 34 آف شور کمپنیاں سامنے ائی ہیں۔

Check Also

غازمین حج آج رکن اعظم وقوف عرفہ آدا کرینگے

عازمین حج مسجد نمرہ سے خطبہ حج سنیں گے اورظہراورعصرکی نمازیں اکٹھی اداکرینگے۔عازمین حج غروب …

Pin It on Pinterest

Shares
Share This