بدھ , جنوری 24 2018
Home / بلوچستان / کم اجرت دینے والے صنعتی اداروں کے خلاف کارروائی کے احکامات

کم اجرت دینے والے صنعتی اداروں کے خلاف کارروائی کے احکامات

چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا محمد اعظم خان کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں لیبر ڈپارٹمنٹ کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔

محمد اعظم خان نے متعلقہ ڈپارٹمنٹ کے افسران کو ہدایت کی کہ مزدور کو حکومتی پالیسی کے مطابق 15000 روپے ماہانہ اجرت ادا نہ کرنے والی صنعتوں اور اداروں کے خلاف کارروائی کی جائے اور صوبے بھر میں ایسے تمام فیکٹری مالکان کی فہریست بھی تیار کی جائے جو حکومتی پالیسی کی خلاف ورزی کررہے ہیں۔

چیف سیکرٹری نے اس بات پر بھی زور دیا کہ مزدوروں کی کم از کم اجرت ادا کرنے کے قانون پر بھی سختی سے عمل درآمد کیا جائے، انہوں نے کہا کہ جو فیکٹریز اور ادارے قانون کی خلاف ورزی کریں تو منیجرز و دیگر سربراہان کی بجائے فیکٹری اور اداروں کے مالکان کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے۔

انہوں نے اس بات کی بھی ہدایت کی کہ مزدوروں کی تنخواہیں بینک اکاؤنٹ کے ذریعے ادا کی جائیں۔

تبصرہ کریں

Check Also

گرفتار ملزم زینب سمیت آٹھ بچیوں کا قاتل ہے، ڈی این اے رپورٹ

زینب قتل کیس میں گرفتار مبینہ ملزم عمران علی کے ڈی این اے ٹیسٹ سے …