جمعرات , اپریل 26 2018
Home / بلوچستان / پولیس کے نازیبا رویے کیخلاف ضلع کونسل پشاور کے ممبران کا اجلاس سے واک آئوٹ

پولیس کے نازیبا رویے کیخلاف ضلع کونسل پشاور کے ممبران کا اجلاس سے واک آئوٹ

ضلع کونسل پشاور کے اجلاس سے ممبران نے پولیس کے رویے اور ضلع ناظم کی عدم شرکت پر واک آئوٹ کیا۔

کنوینئر قاسم علی شاہ کی صدارت میں منعقدہ ضلع کونسل اجلاس میں حکومتی و اپوزیشن اراکین نے ضلع ناظم عاصم خان کی اجلاس میں عدم شرکت اور بلدیاتی نمائندوں کے ساتھ پولیس کی جانب سے روا رکھے گئے سلوک کے خلاف اسمبلی فلور پر احتجاج شروع کر دیا۔

اس موقع پر کونسل ممبران کا کہنا تھا کہ تہکال پولیس نے پی ٹی آئی کونسلر گل بشر کیخلاف درج جھوٹا ایف آئی آر بھی واپس نہیں لیا حالانکہ اس سلسلے میں پولیس کو دی گئی دو روزہ مہلت بھی ختم ہو گئی ہے۔

بعدازاں اراکین نے ٹریفک پولیس کو بھی بی آرٹی پر بریفنگ دینے سے منع کر دیا۔

یاد رہے کہ چند روز قبل تھانہ تہکال کی پولیس نے شادی میں مبینہ ہوائی فائرنگ پر گمل بشر کے خلاف ایف آئی آر درج کیا تھا۔ ضلعی ممبران نے اس سلسلے میں ایس ایس پی آپریشن کو اسمبلی کے سامنے پیش ہونے اور ضلع ناظم کی اجلاس میں اپنی شرکت یقینی بنانے کا مطالبہ کیا تھا۔

اسمبلی اجلاس غیرمعینہ مدت تک ملتوی کر دیا گیا۔

تبصرہ کریں

Check Also

مذاکرات کے دوسرے دور کیلئے پی ٹی ایم نے دو دن کی مہلت لے لی

پشتون تحفظ موومنٹ اور حکومت کے مابین مذاکرات کا پہلا دور اختتام پذیر ہو گیا …

Pin It on Pinterest

Shares
Share This