پیر , جون 18 2018
Home / بلوچستان / پشاور ہائی کورٹ نے بی آر ٹی کیخلاف دائر درخواست مسترد کر دی

پشاور ہائی کورٹ نے بی آر ٹی کیخلاف دائر درخواست مسترد کر دی

پشاور ہائی کورٹ نے بس ریپد ٹرانزٹ کے خلاف دائر درخواست خارج کرتے ہوئے حکومت کے نام بعض احکامات جاری کر دیے۔

بی آر ٹی کے خلاف جمیعت علماء اسلام ف کے رہنماء امان اللہ حقانی کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ منصوبے کے حوالے سے حکومت نے بعض لوازمات پورے نہیں کیے جبکہ اس سے عوام کو فائدے سے زیادہ نقصان پہنچ رہا ہے لہٰذا منصوبہ غیر قانونی قرار دیا جائے۔

کیس کی سماعت کے دوران عدالت عالیہ نے مختلف ؐھکمہ جات اور حکام کی جانب سے جوابات کے بعد 22 نومبر کو فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔

کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے عدالت نے منصوبہ قانونی قرار دیدیا تاہم ٹھیکیدار امن الدین کو اس کی نگرانی سے منع کرتے ہوئے اسے پشاور کے ترقیاتی ادارے کے سربراہ کو سونپ دی۔

خیال رہے کہ امین الدین پر کیخلاف نیب میں پہلے سے ہی کرپشن کیس جاری ہے۔

اس کے علاوہ ہائی کورٹ نے ٹریفک پولیس کو متبادل ٹریفک پلان تشکیل دینے جبکہ ڈی جی پی ڈی اے کو آلودگی پر قابو پانے کے اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

تبصرہ کریں

Check Also

ہنگو میں پٹرول میں آگ لگنے سے متعدد گاڑیاں جل کر خاکستر

The post ہنگو میں پٹرول میں آگ لگنے سے متعدد گاڑیاں جل کر خاکستر appeared …

Pin It on Pinterest

Shares
Share This