جمعرات , جون 21 2018
Home / بلوچستان / پشاور کی شناخت کو محفوظ بنانے کے منصوبے ”ہیریٹیج ٹریل پائلٹ” کا افتتاح ہوگیا

پشاور کی شناخت کو محفوظ بنانے کے منصوبے ”ہیریٹیج ٹریل پائلٹ” کا افتتاح ہوگیا

پشاور کی تاریخی حیثیت بحال کرنے اور اس کی شناخت محفوظ کرنے کےلئے خیبرپختونخوا حکومت نے ”ہیریٹیج ٹریل پائلٹ” منصوبے کا آغاز کردیا ہے جس پر تقریباً 31 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی۔

منصوبے کا باقاعدہ افتتاح وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے کیا، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ گھنٹہ گھر سے گورگھٹڑی تک پرانی آبادی کے درمیان راستو کوخوبصورت بنایا جائے گا، پیدل لوگوں کےلئے اس ٹریک پر نہ صرف روایتی کھانوں کا فوڈ سٹریٹ بنایا جائے گا بلکہ دونوں اطراف میں پھول اور پودے بھی لگائے جائیں گے۔

Heritage2

اس موقع پر موجود صوبائی اسمبلی کے رکن شوکت یوسف زئی نے کہا کہ یہ منصوبہ بعد میں شہر کے دیگر علاقوں تک بڑھایا جائے گا جہاں پر پرانی آبادی ہیں جس کا مقصد پشاور کی پرانی اور تاریخی حیصیت بحال کرنا اور سیاحوں توجہ اس جانب مبذول کرانا ہے۔

واضح رہے کہ گھنٹہ گھر سے گورگھٹڑی تک تعمیر ہونے والے اس سڑک میں بجلی، گیس اور ٹیلی فون کی تاریں زیر زمین بچھائی جائیں گی، سڑک کنارے بین الاقوامی طرز کی ثقافتی دکانیں اور بیٹھنے کا مناسب بندوبست کرنے سمیت جدید لائٹس اور پودے لگائے جائیں گے جس میں واکنگ ٹریک بھی بنایا جائے گا اور اس راستے پر شام کے بعد عام ٹریفک کو گزرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

منصوبے کے تحت شہریوں کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے خیبرپختونخوا میں پہلی بار ترقیاتی کام کو جدید سائینٹیفک طریقے سے جلد از جلد مکمل کیا جائے گا۔

تبصرہ کریں

Check Also

Work on projects KP under CPEC reviewed

bbottbad. The minister was briefed that the ongoing projects would be completed at a cost …

Pin It on Pinterest

Shares
Share This