ہفتہ , ستمبر 22 2018
Home / بلوچستان / میرعلی دھماکہ، متاثرین میں امدادی چیک تقسیم کر دیے گئے

میرعلی دھماکہ، متاثرین میں امدادی چیک تقسیم کر دیے گئے

شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں گزشتہ روز ہوئے خودکش دھماکہ کے متاثرین میں امدادی چیک تقسیم کر دیے گئے۔

اس سلسلے میں ہیڈکوارٹر میرانشاہ میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں سول حکام کے علاوہ فوجی حکام نے بھی شرکت کی۔

تقریب میں میجر جنرل اظہر عباسی نے دو روز قبل خدی کے علاقے میں ہوئے بم دھماکہ میں شہید ہونے والے چھ افراد کے ورثاء کو تین، تین جبکہ دھماکے کے 9 زخمیوں کو ایک، ایک لاکھ روپے کے چیک دیے۔

اس موقع پر پولیٹیکل ایجنٹ کامران آفریدی نے شہداء کے خاندانوں کے ایک ایک فرد کو ملازمت دینے کا اعلان بھی کیا۔

یاد رہے کہ زخمیوں میں تین سیکیورٹی اہلکار بھی شامل تھے۔

Check Also

اصلاحاتی عمل میں واپسی نہیں بلکہ مزید پیشرفت کی جائے گی۔ علامہ نورالحق قادری

مذہبی امور کے وفاقی وزیر اور فاٹا اصلاحاتی ٹاسک فورس کے رکن علامہ نور الحق …

Pin It on Pinterest

Shares
Share This