بدھ , جنوری 24 2018
Home / بلوچستان / میرانشاہ: غیرمعینہ مدت تک موٹرسائیکل چلانے پر پابندی عائد

میرانشاہ: غیرمعینہ مدت تک موٹرسائیکل چلانے پر پابندی عائد

شمالی وزیرستان کی پولیٹیکل انتظامیہ نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر تحصیل میرانشاہ میں غیر معینہ مدت کےلئے دفعہ 144 نافذ کردیا ہے۔

پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق تحصیل میرانشاہ میں غیر معینہ مدت کےلئے دفعہ 144 نافذ کردیا گیا ہے جس کے تحت موٹرسائیکل چلانے پر مکمل طور پر پابندی عائد ہوگی جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

واضح رہے کہ دو روز قبل تحصیل میرانشاہ میں موٹرسائیکل میں نصب بم کے ذریعے فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا تھا جس کے نتیجہ میں 6 افراد جاں بحق جبکہ سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں سمیت 10 افراد زخمی ہوئے تھے۔

تبصرہ کریں

Check Also

گرفتار ملزم زینب سمیت آٹھ بچیوں کا قاتل ہے، ڈی این اے رپورٹ

زینب قتل کیس میں گرفتار مبینہ ملزم عمران علی کے ڈی این اے ٹیسٹ سے …