بدھ , جنوری 24 2018
Home / بلوچستان / سب سے کم کرپشن خیبرپختونخوا میں ہوئی ہے۔ ڈی جی احتساب کمیشن

سب سے کم کرپشن خیبرپختونخوا میں ہوئی ہے۔ ڈی جی احتساب کمیشن

احتساب کمیشن کے زیر اہتمام ملک بھر کی طرح خیبرپختونخوا میں بھی انٹرنیشنل اینٹی کرپشن ویک منایا جا رہاہے۔

اس حوالے سے نجی یونیورسٹی میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں قائم مقام ڈی جی احتساب کمیشن بریگیڈیئر سجاد اور سپیکر صوبائی اسمبلی اسد قیصر شریک ہوئے۔

اس موقع پر ڈی جی احتساب کمیشن نے اپنے خطاب میں کہا کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی جانب سے جاری تازہ رپورٹ میں کرپشن کی عالمی درجہ بندی کے حوالے سے پاکستان کی پوزیشن میں گیارہ درجے بہتری آئی ہے جبکہ خیبرپختونخوا میں بھی کرپشن کی سطح میں کمی آئی ہے۔

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی سال 2016 اور 2017 کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سب سے کم کرپشن خیبرپختونخوا میں ہوئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا میں محکمہ معدنیات میں احتساب کمیشن کی جانب سے کی گئی کارروائی سے محکمہ کے ریونیو میں ایک ارب پچاس کروڑ روپے کا اضافہ ہوا۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ا سپیکر اسد قیصر کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت نے معاشرے کو کرپشن فری بنانے کے لیے اینٹی کرپشن ایکٹ، وسل بلوئر ایکٹ اور کنفلکٹ آف انٹرسٹ سمیت کئی قوانین پاس کئے گئے جن میں رائٹ ٹو انفارمیشن کا قانون سرفہرست ہے۔ جسکے تحت عوام کسی بھی طرح کی معلومات تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔

دوسری جانب قبائلی علاقاجات اور پاٹا میں ابھی تک بدعنوانی کو روکنے کے لئے کوئی اقدامات نہیں کئے گئے جو ایک بڑا سوالیہ نشان ہے۔

تبصرہ کریں

Check Also

گرفتار ملزم زینب سمیت آٹھ بچیوں کا قاتل ہے، ڈی این اے رپورٹ

زینب قتل کیس میں گرفتار مبینہ ملزم عمران علی کے ڈی این اے ٹیسٹ سے …