بدھ , جنوری 24 2018
Home / بلوچستان / دیر بالا: بارات میں شامل گاڑی کو حادثہ، 2 بچے جاں بحق

دیر بالا: بارات میں شامل گاڑی کو حادثہ، 2 بچے جاں بحق

خیبرپختونخوا کے ضلع دیر بالا میں بارات میں شامل گاڑی الٹنے کے نتیجہ میں 2 بچے جاں بحق جبکہ خواتین سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے۔

مقامی افراد کے مطابق آج صبح کیردرہ سے سورباٹ جانے والے بارات میں شامل ایک گاڑی چکیاتن مسجد کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہوکر الٹ گئی جس کے نتیجے میں دو بچے جاں بحق جبکہ چار خواتین سمیت آٹھ افراد زحمی ہوگئے۔

زحمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال دیر منتقل کردیا گیا ہے جہاں پر پانچ زحمیوں کی حالت نازک ہونے کی وجہ سے تیمرگرہ منتقل کردیا۔

ہسپتال انتظامیہ کے مطابق جاں بحق بچوں میں اویس اور مشتاق شامل ہیں جن کی عمرے 9 اور 10 سال کے درمیان تھی۔

تبصرہ کریں

Check Also

گرفتار ملزم زینب سمیت آٹھ بچیوں کا قاتل ہے، ڈی این اے رپورٹ

زینب قتل کیس میں گرفتار مبینہ ملزم عمران علی کے ڈی این اے ٹیسٹ سے …