جمعرات , اکتوبر 18 2018
Home / بلوچستان / خیبرایجنسی، سیکیورٹی فورسز نے بارودی سرنگیں بنانے والی فیکٹری ناکارہ بنادی

خیبرایجنسی، سیکیورٹی فورسز نے بارودی سرنگیں بنانے والی فیکٹری ناکارہ بنادی

سکیورٹی فورسز نے خیبر ایجنسی میں کارروائی کرتے ہوئے بارودی سرنگیں بنانے کی فیکٹری ناکارہ بنا دی جبکہ دہشتگردوں کی طرف سے چھپایا گیا اسلحہ اور گولہ بارود بر آمد کرلیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آ ر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سکیورٹی فورسز نے آپریشن رد الفساد کے تحت خیبرایجنسی کے گائوں شیخاں کے قریب نگروسہ الجد کے علاقہ میں سر چ آپریشن کیا ۔

بیان کے مطابق آپریشن کے دور ان چار غار تین کمپائونڈز کا پتہ چلایاگیا جبکہ ایک بارودی سرنگیں بنانے والی فیکٹری ناکارہ بنائی گئی اور دہشتگردوں کی طرف سے چھپایا گیا اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیاگیا جن میں بارودی سرنگیں ،گرنیڈ ،مختلف قسم کا اسلحہ، دھماکہ خیز مواد اور بارودی سرنگیں بنانے کی اشیاء شامل تھیں۔

Check Also

پشاور،ایم این سی ایچ ملازمین کا تنخواہوں کی بندش کے خلاف سول سیکٹریٹ میں دھرنا

سیکریٹری ہیلتھ دفتر کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے ایم این سی ایچ کے ملازم بشیر …

Pin It on Pinterest

Shares
Share This