منگل , مئی 22 2018
Home / بلوچستان / جمرود: 31 غیر قانونی افغان مہاجرین افغانستان ڈی پورٹ

جمرود: 31 غیر قانونی افغان مہاجرین افغانستان ڈی پورٹ

خیبر ایجنسی کی پولیٹیکل انتظامیہ نے تحصیل جمرود سے گرفتار کئے گئے غیر قانونی افغان مہاجرین کو ڈی پورٹ کردیا ہے۔

تحصیلدار عصمت اللہ وزیر کے مطابق گزشتہ دنوں جمرود میں سرچ آپریشن کے دوران غیر قانونی طور پر مقیم 31 افغان مہاجرین کو گرفتار کیا گیا تھا جنہیں آج اپنے وطن ڈی پورٹ کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ جمرود میں گزشتہ دنوں ہونے والا آپریشن پشاور کے علاقہ حیات آباد میں ایڈیشنل آئی جی محمد اشرف نور پر خودکش حملے کے بعد کیا گیا تھا جس کے دوران جمرود میں دو روز کےلئے کرفیو بھی نافذ کیا گیا تھا۔

دوسری جانب ذرائع نے بتایا ہے کہ ڈی پورٹ کئے جانے والے افغان مہاجرین میں بعض مہمان تھے جبکہ کچھ کے اہل خانہ اب بھی یہی پر مقیم ہیں۔

تبصرہ کریں

Check Also

کرچی، گرمی کے باعث تین دنوں میں 60 سے زائد افراد جاں بحق

کرچی میں گرمی کی حالیہ شدید لہر کے باعث تین دنوں میں 60 سے زائد …

Pin It on Pinterest

Shares
Share This