ہفتہ , ستمبر 22 2018
Home / بلوچستان / بنوں، میونسپل کمیٹی کے مبینہ امتیازی سلوک کیخلاف کلاس فور کے ملازمین کا احتجاج

بنوں، میونسپل کمیٹی کے مبینہ امتیازی سلوک کیخلاف کلاس فور کے ملازمین کا احتجاج

گزشتہ پانچ ماہ سے تنخواہوں سے محروم بنوں کی میونسپل کمیٹی کے درجہ چہارم کے ملازمین نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیخلاف بنوں پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا اور انتظامیہ کے خلاف شدید نعرےبازی کی۔

مظاہرین کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ٹی ایم اے نے ان کی تین ماہ جبکہ ڈبلیو ایس ایس پی نے دو ماہ کی تنخواہیں روک رکھی ہیں جس کی وجہ سے غریب ملازمین فاقے کاٹنے اور بھیک مانگنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دوکاندار اور ڈاکٹرز بھی انہیں مزید سودا سلف یا دارو دوا دینے سے انکاری ہو گئے ہیں جبکہ ان کے بچوں کا سلسلہ تعلیم بھی متاثر ہوا ہے۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ ایک طرف آرام دہ کرسیوں اور ماحول میں بیٹھے افسران کوتو تنخواہیں بروقت ادا کی جا رہی ہیں تاہم تپتی دھوپ میں جھاڑو دینے اور صفائی کرنے والے غریب ملازمین کو محروم رکھا جا رہا ہے جو اس نچلے طبقے کے ساتھ امتیازی سلوک ہے۔

انہوں نے یہ الزام بھی عائد کیا کہ افسران کے گھروں میں چوکیداری یا محافظت کرنے والے میونسپل ملازمین کو تنخواہ باقاعدگی سے مل رہی ہے۔

اس موقع پر مظاہرین نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف کل ٹریفک جام ہڑتال کرنے کی دھمکی بھی دی۔

Check Also

اصلاحاتی عمل میں واپسی نہیں بلکہ مزید پیشرفت کی جائے گی۔ علامہ نورالحق قادری

مذہبی امور کے وفاقی وزیر اور فاٹا اصلاحاتی ٹاسک فورس کے رکن علامہ نور الحق …

Pin It on Pinterest

Shares
Share This