جمعرات , ستمبر 20 2018
Home / خیبر پختونخوا / انتظار کی گھڑیاں ختم: پشاور کے تاریخی منصوبے کا افتتاح آج ہوگا

انتظار کی گھڑیاں ختم: پشاور کے تاریخی منصوبے کا افتتاح آج ہوگا

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک آج (جمعرات کے روز) پشاور بس ریپیڈ ٹرانزٹ منصوبے (بی آر ٹی) کے عظیم الشان منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

تقریباً 57 ارب روپے کی تخمینہ لاگت سے مکمل ہونے والا یہ منصوبہ 6 مہینے کی ریکارڈ مدت میں مکمل کیا جائے گا، 26 کلومیٹر لمبائی پر محیط ریپیڈ بس ٹرانزٹ سسٹم جی ٹی روڈ پر چمکنی سے شروع ہو کر حیات آباد پر اختتام پذیر ہو گا جس کے لئے شاہراہ کے دونوں اطراف میں 10، 10 فٹ خصوصی ٹریک بچھایا جا ئے گا، اس کے 8 فیڈر روٹس ہوں گے اور ہر سٹاپ کا درمیانی فاصلہ دو منٹ ہوگا، ہر بس سٹاپ پر سا ئیکلوں کیلئے الگ سٹینڈ ہو گا۔

منصوبے کیلئے 300 ایئر کنڈیشن بسیں مہیا ہوں گی جن میں خواتین کیلئے الگ کیبن ہوں گے اور روزانہ 5 لاکھ مسافر سفر کرسکیں گے۔ منصوبے کی بدولت پشاور شہر میں ٹریفک کے اژدھام پر قابو پانے کے علاوہ شہر کی ماحولیاتی اور جمالیاتی خوبصورتی میں بھی اضافہ ہو گا۔

Check Also

ایشیا کپ، افغانستان اور بنگلہ دیش کے درمیان میچ ابوظہبی کے شیخ زید سٹیڈیم میں جاری

متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیاء کپ کا چھٹا میچ افغانستان اور بنگلہ دیش کے …

Pin It on Pinterest

Shares
Share This