پیر , جون 18 2018
Home / خیبر پختونخوا / اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر261 اراکین اسمبلی کی رکنیت معطل

اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر261 اراکین اسمبلی کی رکنیت معطل

الیکشن کمیشن نے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر 261 اراکین اسمبلی کی رکنیت معطل کردی اور سیکرٹری الیکشن کمیشن نے اراکین اسمبلی کی رکنیت معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کی کاپی اسپیکر آفس سمیت تمام صوبائی اسمبلیوں کے سیکرٹری آفسز بھجوادی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق قومی اسمبلی کے 342 کے ایوان میں سے 71 جب کہ سینیٹ کے 7 ارکان کی رکنیت معطل کی گئی۔

پنجاب اسمبلی کے371 میں سے 84 اور سندھ اسمبلی کے 168 میں سے 50 اراکین کی رکنیت معطل کی گئی۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے رکنیت معطل ہونے والے ارکان میں عابد شیر علی، عائشہ گلالئی، خواجہ سہیل منصور، رشید گوڈیل، سینیٹر روبینہ خالد، تاج آفریدی، صالح شاہ اور دیگر شامل ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق جب تک اراکین اثاثوں کے گوشوارے الیکشن کمیشن میں جمع نہیں کراتے اس وقت تک ان کی رکنیت معطل رہے گی۔

تبصرہ کریں

Check Also

ہنگو میں پٹرول میں آگ لگنے سے متعدد گاڑیاں جل کر خاکستر

The post ہنگو میں پٹرول میں آگ لگنے سے متعدد گاڑیاں جل کر خاکستر appeared …

Pin It on Pinterest

Shares
Share This