بدھ , اپریل 25 2018
Home / خیبر پختونخوا / سوات میں خونخوار ‘ریچھ’ کا بزرگ شہری پر حملہ

سوات میں خونخوار ‘ریچھ’ کا بزرگ شہری پر حملہ

خیبرپختونخوا کے ضلع سوات میں خونخوار ریچھ نے بزرگ شہری پر حملہ کرکے اسے بری طرح زخمی کردیا جسے تشویشناک حالت میں طبی امداد کےلئے پشاور منتقل کردیا گیا ہے۔

نمائندہ ٹی این این کو مطابق گزشتہ شام مقامی بزرگ صیب گل المعروف سیفور کسی کام کی غرض سے بحرین کے علاقہ کیدام گیا ہوا تھا جہاں جنگلی ریچھ نے اس پر حملہ کرکے دبوچھ لیا، واقعہ کی اطلاع ملنے پر مقامی افراد نے ریچھ کو گولیاں مار کر ہلاک کردیا اور زخمی شخص کو ابتدائی طور پر طبی امداد کےلئے سیدو شریف ہسپتال منتقل کردیا تاہم سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے ڈاکٹروں نے اسے پشاور ریفر کردیا۔

مقامی افراد کے مطابق ریچھ کے حملے میں سیفور کی ایک آنکھ ضائع ہوگئی جبکہ جسم کے دیگر حصوں میں بھی شدید گھاؤ آئے جس کی وجہ سے اس کی حالت تشویشناک ہے۔

مجروح کے رشتہ داروں نے علاقے کے ایم پی اے سے بہتر علاج اور امداد کی اپیل کی ہے دوسری جانب ریچھ کے حملے کی خبر علاقے میں جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی جس سے لوگوں میں شدید خوف و ہراس بھی پھیل گیا ہے۔

تبصرہ کریں

Check Also

پی ٹی ایم کے مطالبات جائز قرار، مذاکرات کیلئے اپیکس کمیٹی تشکیل

پاک فوج کا کہنا ہے کہ پشتون تحفظ موقومنٹ کے مطالبات جائز ہیں جبکہ تحریک …

Pin It on Pinterest

Shares
Share This