اتوار , جنوری 21 2018
Home / خیبر پختونخوا / اپر کرم ایجنسی: یکے بعد دیگرے 3 بم دھماکوں میں 3 سکیورٹی اہلکار جا ں بحق

اپر کرم ایجنسی: یکے بعد دیگرے 3 بم دھماکوں میں 3 سکیورٹی اہلکار جا ں بحق

وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقے (فاٹا) اپر کرم ایجنسی میں پاک افغان بارڈر خرلاچی کے قریب بم ڈسپوزل یونٹ (بی ڈی یو) اور فرنٹیئر کور (ایف سی ) کی گاڑیوں پر یکے بعد دیگرے 3 بم دھماکوں میں 3 اہلکار جاں بحق جبکہ کیپٹن سمیت 3 اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق آج صبح بم ڈسپوزل یونٹ 113 ونگ کا عملہ معمول کے مطابق پاک افغان بارڈر خرلاچی کے قریب واقع سڑکوں پر چیکنگ کررہا تھا کہ اس دوران دہشت گردوں کی جانب سے نصب بارودی مواد زوردار دھماکہ سے پھٹ گیا لیکن خوش قسمتی سے اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم 15 منٹ کے وقفے سے اسی مقام پر نصب دوسرا بم بھی زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجہ میں 2 اہلکار جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔

واقعہ کے بعد سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی جنہوں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر جاں بحق اور زخمی اہلکاروں کو ایجنسی ہسپتال منتقل کردیا۔

دریں اثناء بم دھماکوں کے مقام پر سکیورٹی اہلکار موجود تھے کہ پہلے 2 بم دھماکوں کے تقریباً ایک گھنٹہ بعد جائے وقوعہ پر نصب تیسرا بم دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجہ میں ایک اہلکار جاں بحق ہوگیا۔

سکیورٹی فورسز اور بم ڈسپوزل یونٹ نے دھماکوں کے بعد پورے علاقے کو گھیرے میں لے کر بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن کا سلسلہ شروع کردیا ہے تاہم آخری اطلاعات تک کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔

تبصرہ کریں

Check Also

صوبے کے سبجیکٹ سپیشلسٹ اساتذہ کا بھی اپ گریڈیشن کا مطالبہ

خیبرپختونخوا کے مختلف محکمہ جات کے ملازمین کی مستقلی اور ترقی کے بعد سبجیکٹ سپیشلسٹ …