پیر , جون 18 2018
Home / تازہ ترین / شمالی وزیرستان رزمک میں چار روز سے کرفیو،علاقہ مکین سراپا احتجاج

شمالی وزیرستان رزمک میں چار روز سے کرفیو،علاقہ مکین سراپا احتجاج

بنوں(خبرونہ ڈاٹ کام) بنوں میں شمالی وزیرستان سب ڈویژن رزمک کے مکینوں نے علاقہ میں کرفیوں کے نفاذ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا،پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے میں شریک مظاہرین نے کہا کہ گھروں سے بے دخل کرانے اور آپریشن ضرب غضب کے بعد کرفیو کیا معنی رکھتی ہے،کرفیوں کی وجہ سے رزمک میں لوگ گھروں میں محصور ہیں جبکہ بنوں آئے ہوئے رزمک کے مکین گزشتہ چار دنوں سے اپنے علاقہ کو نہیں جا سکتے،انہوں نے کہا رزمک سب ڈویژن میں امن کے نام پر مزید شرائط ماننے کو تیار نہیں کرفیوں کی وجہ سے مقامی لوگوں کے ساتھ مریضوں اور طلبہ کو شدید مشکلات کا سامنا ہے لہذہ کرفیوں فوری طور پر ہٹائی جائے۔

تبصرہ کریں

Check Also

بنوں: خاتون کے ہاں پانچ بچوں کی پیدائش

بنوں (خبرونہ ڈاٹ کام) شمالی وزیرستان کی رہائشی خاتون کے ہاں پانچ بچوں کی پیدائش،ماں …

Pin It on Pinterest

Shares
Share This