ہفتہ , اکتوبر 20 2018
Home / تازہ ترین / بونیر میں سکول وین کو حادثہ، 3 طالبات جاں بحق، 14 زخمی

بونیر میں سکول وین کو حادثہ، 3 طالبات جاں بحق، 14 زخمی

خیبرپختونخوا کے ضلع بونیر میں سکول کی طالبات کولے جانے والی وین بریک فیل ہونے کے باعث دکانوں سے ٹکراگئی جس کے نتیجہ میں 3 طالبات جاں بحق جبکہ ڈرائیور سمیت 14 طالبات زخمی ہوگئیں۔

نمائندہ ٹی این این کے مطابق بونیرمیں ایک وین نجی گرلز اسکول کی طالبات کو لے کر اسکول جارہی تھی کہ راستے میں تانگو پل کے قریب اچانک وین کے بریک فیل ہوگئے جس کے باعث گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہو کر دکان سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں 3 طالبات جاں بحق جبکہ ڈرائیور اور 13 طالبات زخمی ہوگئیں۔

پولیس کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو فوری طورپر ڈی ایچ کیو اسپتال ڈگر منتقل کردیا گیا ہے جہاں زخمی طالبات کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

Check Also

پشاور،ایم این سی ایچ ملازمین کا تنخواہوں کی بندش کے خلاف سول سیکٹریٹ میں دھرنا

سیکریٹری ہیلتھ دفتر کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے ایم این سی ایچ کے ملازم بشیر …

Pin It on Pinterest

Shares
Share This