اتوار , جنوری 21 2018
Home / تازہ ترین / فاٹا اصلاحات: پشاور میں قبائلی جرگہ و قومی کانفرنس جاری

فاٹا اصلاحات: پشاور میں قبائلی جرگہ و قومی کانفرنس جاری

جمعیت علماء اسلام (س) کے زیراہتمام پشاور حیات آباد میں فاٹا اصلاحات اور انضمام کے حوالے سے قبائیلی جرگہ وقومی کانفرنس شروع ہوگیا ہے۔

قبائلی جرگہ و قومی کانفرنس میں مختلف سیاسی پارٹیوں کے رہنماؤں اور قبائیلی مشران شریک ہیں جس میں وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا جائے گا کہ فاٹا میں انگریزوں کے کالے قانون ایف سی آر کو ختم اور فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کیا جائے۔

قبائیلی جرگہ میں مولانا سمیع الحق، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک، فاٹا سے رکن قومی اسمبلی الحاج شاہ جی گل آفریدی، عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما میاں افتخار حسین، سردار حسین بابک، صوبائی وزیر شاہ فرمان و دیگر شریک ہیں۔

تبصرہ کریں

Check Also

صوبے کے سبجیکٹ سپیشلسٹ اساتذہ کا بھی اپ گریڈیشن کا مطالبہ

خیبرپختونخوا کے مختلف محکمہ جات کے ملازمین کی مستقلی اور ترقی کے بعد سبجیکٹ سپیشلسٹ …