بدھ , اگست 15 2018
Home / دلچسپ و عجیب / دنیا کی پہلی خودکار ڈرون ٹیکسی نے اپنی اڑان بھر لی۔

دنیا کی پہلی خودکار ڈرون ٹیکسی نے اپنی اڑان بھر لی۔

دبئی میں چند ماہ پہلے مسافر بردار ڈرون ٹیکسی سروس شروع کرنے کا اعلان کیا گیا تھا اور اب یہ حقیقت میں ڈھلنے کے قریب ہے۔اس سروس کے لیے جرمنی کمپنی ولو کاپٹر کے دو نشستوں والے مسافر ڈرون استعمال کیے جائیں گے جو لوگوں کو کسی انسانی مداخلت یا پائلٹ کے بغیر ان کی منازل تک پہنچائیں گے،خطے میں پہلی ڈرائیور لیس میٹرو کی کامیابی کے بعد اب ہم پائلٹ لیس ڈرون سروس کی آزمائشی پرواز پر فخر محسوس کررہے ہیں۔اس مقصد کے لیے استعمال ہونے والے ڈرونز میں آپشنل پیراشوٹ، نو بیٹری سسٹم اور بیٹری کوئیک چارج اینڈ پلگ ان سسٹم بھی موجود ہوں گے۔ابھی جن ڈرونز کو جانچا جارہا ہے وہ دو گھنٹے میں مکمل طور پر چارج ہوجاتے ہیں تاہم کمپنی کے مطابق پروڈکشن ورڑن میں یہ وقت نمایاں حد تک کم ہوگا۔یہ خودکار ڈرون ٹیکسیاں متعین کردہ روٹس پر مسافروں کو ایک سے دوسری جگہ پہنچانے کا کام کریں گی اور اسے اسکائی شٹل سروس بھی کہا جاسکتا ہے

Check Also

پاکستان تحریک انصاف کے راہنماٗ اسد قیصر قومی اسمبلی کے سپیکر منتخب

پی ٹی آئی کے اسد قیصر نے 176 ووٹ حاصل کیے جبکہ خورشید شاہ نے …

Pin It on Pinterest

Shares
Share This