ہفتہ , اکتوبر 20 2018
Home / خیبر پختونخوا / ایم ڈی خیبربینک کونوٹس پرویزخٹک کی سیاسی چال ہے،ا میر مقام

ایم ڈی خیبربینک کونوٹس پرویزخٹک کی سیاسی چال ہے،ا میر مقام

پشاور (خبرونہ ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 11 ستمبر2017ء) وزیراعظم کے مشیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صوبائی صدرانجینئرامیرمقام کہاہے کہ پشاورسٹی میں پاکستان مسلم لیگ(ن)کی مزیدمضبوطی وقت کااہم تقاضاہے،کارکن متحداورپرعزم ہیں، صوبے میں سرقیوم کادور ایک بار پھرلیکرآئیں گے، تمام فیصلے بشمول تنظیمی امورکے فیصلے باہمی مشاورت سے کریں گے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صوبائی سیکرٹریٹ پشاورسٹی کے دوسورکنی وفدسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انجینئرامیرمقام نے کہاکہ خیبرپختونخواکے عوام پاکستان تحریک انصاف کی دوغلی پالیسی،ڈسپوزبل منصوبے اورسوشل میڈیاکی سیاست جان چکے ہیں،ایم ڈی خیبربینک کونوٹس جاری کرنابھی پرویزخٹک کی سیاسی چال اورطے شدہ ڈرامہ ہے،ایم ڈی کا کنٹریکٹ ویسے بھی2اکتوبرکوختم ہونیوالاہے۔انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت کونوٹس دینے کی بجائے اپنے اوپرالزامات غلط ثابت کرنا چاہئے تھے ،صرف اشتہاردینے پرنوٹس دیناسمجھ سے بالاترہے جس سے صوبائی حکومت کی بدنیتی عیاںہوتی ہے۔انجینئرامیرمقام نے کہاکہ عمران خان نے ساڑھے چارسال حکومت کی ناکامی اعتراف کرلیاجس پرانہیں صوبے کے عوام سے معافی مانگنی چاہئے،صوبے میں کرپشن کی گنگابہہ رہی ہے،صوبائی حکومت نے محکمہ صحت میں اصلاحات کے بلندوبانگ دعوؤں کے باوجود ڈینگی کے سامنے گھٹنے ٹھیک دیئے،محکمہ تعلیم میں نتائج نے بھی صوبائی حکومت کی کھلی کھول دی مگرعمران خان نیازی کوحقائق کی بجائے سب اچھا کارپورٹ دیاجارہاہے ۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان نے سنجیدگی سے خیبرپختونخواکے مسائل حل کرنے کی کوشش ہی نہیں کی،صوبے کوچند طالع آزماسیاستدانوںکی رحم وکرم پرچھوڑدیاہے جسکاجواب عمران خان کوآئندہ عام انتخابات میں دینا پڑیگا۔وزیراعظم کے مشیرنے کہاکہ پرویزخٹک صوبےمیں350ڈیم تونہ بناسکے البتہ اپنے لئے وزیراعلیٰ ہاؤس میں سوئمنگ پول تعمیر کرنے کاٹینڈرجاری کردیامگرعوام کے مسائل پرجوں تک نہیں رینگتی۔انہوں نے کہاکہ صوبے میں حکومت نہ ہونے کے باوجودپاکستان مسلم لیگ (ن)نے جو ترقیاتی منصوبے جاری کئے ہیں تحریک انصاف کی حکومت ان سے مخبوط الحواس ہوچکی ہے۔

Check Also

خیبرپختونخوا محکمہ تعلیم کی جانب سے سکول داخلہ مہم کا آغاز کردیا گیا

پشاور (خبرونہ ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 09 ستمبر2017ء) خیبرپختونخوا محکمہ تعلیم کی جانب سے …

Pin It on Pinterest

Shares
Share This