ہفتہ , اکتوبر 20 2018
Home / تازہ ترین / یونیورسٹٰی آف سوات کیلئے فراہم کردہ127 ملین روپے ایچ ای سی نے واپس مانگ لئے

یونیورسٹٰی آف سوات کیلئے فراہم کردہ127 ملین روپے ایچ ای سی نے واپس مانگ لئے

سوات:(خبرونہ ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 08 ستمبر2017ء)یونیورسٹٰی آف سوات کے فیز ون کے لئے فراہم کردہ127 ملین روپے ایچ ای سی نے واپس مانگ لئے سوات: ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے یونیورسٹی آف سوات کی عمارت کے لئےگزشتہ سال 127 ملین روپے فراہم کئے تھے تاہم یونیورسٹی آف سوات کی جانب سے مبینہ نامناسب انتظامات اور عدم دلچسپی کی وجہ سے زیر تعمیر منصوبہ کی سست رفتاری پر ایچ ای سی نے رقم واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے ایچ ای سی نے سوات یونیورسٹی کو بھیجے گئے ایک خط میں مزید بتایا ہے کہ فراہم کردہ رقم خرچ نہ کئے جانے کے باعث دیگر اداروں کے منصوبے متاثر ہوئے ہیں خط میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ یہ رقم اب دیگر اداروں کے منصوبوں پر خرچ کی جائے گی ایچ ای سی کا کہنا ہے کہ سوات یونیورسٹی پانچ سالوں میں طلبا کے لئے کوئی عمارت تاحال بنانے میں ناکام رہی لہٰذا یونیورسٹی آف سوات فوری طور پر 127ملین روپے ایچ ای سی کو واپس کردے،یاد رہے کہ یونیورسٹی آف سوات کی تعمیر 7 سال گزرنے کے باوجود بھی مکمل نہ ہوسکی۔ دوسری جانب سوات یونیورسٹی کے نگران وائس چانسلر ڈاکٹر حسن شیر کا کہنا ہے کہ یہ رقم یکشمت نہیں بلکہ مختلف اوقات میں فراہم کی گئی ہے انہوں مزید کہا کہ غفلت برتنے والوں کے خلاف انکوائری ہوگی۔ 

Check Also

سوات،شرح خواندگی کے حوالے سے سالانہ رپورٹ جاری

(نیوز سرکل سے ، تازہ ترین۔ 09 ستمبر2017ء)  سوات میں لڑکوں کی خواندگی کا تناسب …

Pin It on Pinterest

Shares
Share This