منگل , اکتوبر 16 2018
Home / تازہ ترین / ریسکیو 1122خیبر پختونخوا مالی بحران کا شکار

ریسکیو 1122خیبر پختونخوا مالی بحران کا شکار

ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے قائم ادارہ ریسکیو 1122 خیبر پختونخوامالی بحران کا شکار ہوگیا پشاور ٗ مردان ٗ نوشہرہ کے اہلکار گزشتہ تین ماہ جبکہ ڈی آئی خان ٗ سوات اور ایبٹ آباد کے اہلکار ایک ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں تنخواہ نہ ملنے پر اہلکاروں نے احتجاجاً ایمرجنسی کی صورت میں ڈیوٹیوں سے بائیکاٹ کی دھمکی دیتے ہوئے صوبائی حکومت سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے ۔ذرائع کے مطابق ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے قائم ادارہ ریسکیو 1122 کو مالی بحران کا سامنا ہے کیونکہ گزشتہ تین ماہ سے پشاور ٗ مردان اور نوشہرہ کے تقریباً 600سے قریب جبکہ ڈی آئی خان ٗ سوات اور ایبٹ آباد کے400 سے زائد اہلکار ایک ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں تنخواہ نہ ملنے پر اہلکاروں میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے دوسری جانب تنخواہوں سے محروم اہلکاروں صوبائی حکومت سے تنخواہوں کی ادائیگی کامطالبہ کرتے ہوئے ایمرجنسی کی صورت میں ڈیوٹیوں سے بائیکاٹ کی دھمکی دی ہے ۔

Check Also

ایم ڈی خیبربینک کونوٹس پرویزخٹک کی سیاسی چال ہے،ا میر مقام

پشاور (خبرونہ ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 11 ستمبر2017ء) وزیراعظم کے مشیر و پاکستان مسلم …

Pin It on Pinterest

Shares
Share This