منگل , اپریل 24 2018
Home / خیبر پختونخوا / خیبر پختونخوا کے مساجد میں تعلیم یافتہ امام یا اساتذہ تعینات کرنے کا فیصلہ

خیبر پختونخوا کے مساجد میں تعلیم یافتہ امام یا اساتذہ تعینات کرنے کا فیصلہ

پشاور (خبرونہ ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 09 ستمبر2017ء)  صوبے خبیر پختونخوا میں تمام مساجد کا ڈیٹا جمع کرنے اور ان میں تعلیم یافتہ امام یا اساتذہ تعینات کرنے کیلئے اقدامات شروع کر دئیے گئے ہیں اس سلسلے میں تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کوخطوط لکھے گئے ہیں ۔بی بی سی کے مطابق صوبائی وزیر مذہبی امور حبیب الرحمان نے بتایا کہ یہ اقدامات وزیر اعلیٰ کے نیشنل ایکشن پلان کے تحت ہونے والے اجلاس میں جاری احکامات پر کیے جا رہے ہیں۔حبیب الرحمان نے بتایا کہ انھوں نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کی ہدایات کے مطابق تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو خطوط لکھ کر مساجد کا ڈیٹا جمع کرنے کی ہدایت کی ہے۔نیشنل ایکشن پلان سے شدت پسندی کے واقعات میں 75 فیصد کمی ہوئی ہے انھوں نے کہا کہ اس کام کیلئے 20 دن کا وقت دیا گیا ہے اور اس کیلئے یونین کونسلز کے ذریعے تمام مساجد کا ڈیٹا جمع کیا جائے گا۔
صوبائی وزیر مذہبی امور نے بتایا کہ اب تک یہ فیصلہ نہیں ہوا کہ تعلیم یافتہ امام یا اساتذہ کا معیارِ تعلیم، کوائف اور طریقہ کار کیا ہوگا اس پر مزید بات چیت ہو گی۔انھوں نے کہا کہ اب تک اس حوالے سے کوئی تحریری احکامات نہیں آئے تاہم وزیر اعلیٰ نے سیکریٹری اوقاف کو احکامات جاری کیے ہیں جنھوں نے اس پر فوری طور پر عمل درآمد شروع کر دیا ہے۔

تبصرہ کریں

Check Also

ایم ڈی خیبربینک کونوٹس پرویزخٹک کی سیاسی چال ہے،ا میر مقام

پشاور (خبرونہ ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 11 ستمبر2017ء) وزیراعظم کے مشیر و پاکستان مسلم …

Pin It on Pinterest

Shares
Share This