ہفتہ , اکتوبر 20 2018
Home / تازہ ترین / خیبرپختونخوا محکمہ تعلیم کی جانب سے سکول داخلہ مہم کا آغاز کردیا گیا

خیبرپختونخوا محکمہ تعلیم کی جانب سے سکول داخلہ مہم کا آغاز کردیا گیا

پشاور (خبرونہ ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 09 ستمبر2017ء) خیبرپختونخوا محکمہ تعلیم کی جانب سے اسکول داخلہ مہم کا آغاز کردیا گیا،مہم کے تحت نو لاکھ بچوں کو اسکولوں میں داخل کرانے کا ٹارگٹ رکھا گیا ہے صوبائی محکمہ تعلیم کی جانب سے سرکاری اسکولوں میں سال دوہزار سترہ داخلہ مہم کا آغاز کردیا گیا،داخلہ مہم خیبر پختونخوا کے تمام اضلاع میں بیک وقت چلائی جائے گی،مہم کے تحت صوبے بھر میں نو لاکھ بچوں کو اسکولوں میں داخل کرانے کا ٹارگٹ رکھا گیا ہے،اسپیکر کے پی اسمبلی اسد قیصر نے گورنمنٹ حسنین شہید اسکول نمبر ایک میں داخلہ مہم کا افتتاح کیا ،اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ داخلہ مہم میں تمام اساتذہ اور بلدیاتی نمائندے کردار ادا کریں گے،عالمی یوم خواندگی پر سکول داخلہ مہم کے اچھے اثرات مرتب ہونگے،ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا بیان سیاق وسباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔

Check Also

ایم ڈی خیبربینک کونوٹس پرویزخٹک کی سیاسی چال ہے،ا میر مقام

پشاور (خبرونہ ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 11 ستمبر2017ء) وزیراعظم کے مشیر و پاکستان مسلم …

Pin It on Pinterest

Shares
Share This