ہفتہ , اکتوبر 20 2018
Home / تازہ ترین / ایم ڈی خیبر بینک نے اپنی بر طرفی کا فیصلہ کو پشاور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا 

ایم ڈی خیبر بینک نے اپنی بر طرفی کا فیصلہ کو پشاور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا 

پشاور(خبرونہ ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 09 ستمبر2017ء) بینک آف خیبر کے سابق ایم ڈی شمس القیوم نے اپنی برطرفی کے فیصلے کو پشاور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق ایم ڈی بینک آف خیبر شمس عبدالقیوم نے اپنی برطرفی کو پشاور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا ہے، پشاور ہائیکورٹ درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ انہیں بطور ایم ڈی بینک آف خیبر کے عہدے سے غیر قانونی طور پر ہٹایا گیا ہے۔اپنی درخواست میں ایم ڈی نے صوبائی وزیر خزانہ ،چیف سیکرٹری اور سیکرٹری وزارت خزانہ کو فریق بنایا ہے۔درخواست میں مقف اختیار کیا گیا ہے کہ بہترین کارکردگی پر برطرفی کے بجائے ملازمت میں 2 سال کی توسیع دی جائے۔واضح رہے کہ بینک آف خیبر کے ایم ڈی شمس القیوم کو وزیر خزانہ کے خلاف بے بنیاد الزامات شائع کرانے پرخیبرپختونخوا نے گزشتہ روز عہدے سے برخاست کرنے کا نوٹس جاری کرتے ہوئے 7روز میں معاہدہ ختم کرنے کا اعلان کیا تھا ۔

Check Also

ایم ڈی خیبربینک کونوٹس پرویزخٹک کی سیاسی چال ہے،ا میر مقام

پشاور (خبرونہ ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 11 ستمبر2017ء) وزیراعظم کے مشیر و پاکستان مسلم …

Pin It on Pinterest

Shares
Share This